شاریہ شیروانی نے سی بی ایس ای کے نتائج میں 100 نمبرات حاصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
نئی دہلی: اردوصرف ایک زبان نہیں بلکہ تہذیب بھی ہے۔ اردوکی زبوں حالی سے متعلق افسردگی اورمایوسی کا اظہارکیا جاتا ہے، لیکن عزم وہمت اورحوصلہ سے کسی بھی مشکل وقت کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ اردوزبان سے دلچسپی اورمحبت کی وجہ سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ دارالحکومت دہلی کے سیلم پورکی طالبہ شاریہ شیروانی نے اردو سے لگن اورجذبہ کی مثال پیش کرکے لوگوں کواپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ جی ہاں، شاریہ شیروانی نے سی بی ایس ای کے 10ویں کے نتائج میں اردومضمون میں صد فیصد کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین، اپنے اسکول کا جہاں نام روشن کیا ہے، وہیں اردوزبان سے محبت اورلگاؤکوبھی ظاہرکردیا ہے۔
زینت محل اسکول کا نام روشن
شاریہ شیروانی سینئرصحافی صادق شیروانی کی بیٹی ہیں۔ وہ جعفرآباد کے زینت محل اسکول سینئرسیکنڈری اسکول کی طالبہ ہیں۔ شاریہ شیروانی نے دسویں جماعت میں انگریزی، ہندی، ریاضی (میتھ)، سائنس اور سوشل سائنس کا انتخاب کیا تھا جبکہ ایڈیشنل مضمون کے طورپر اردوکا انتخاب کیا تھا۔ تمام مضامین میں شاریہ نے اچھے نمبرات حاصل کئے ہیں، لیکن اردومیں 100 نمبرحاصل کرکے اردو والوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ شاریہ شیروانی کی اس کامیابی پران کے والد اورہمارا سماج اردوکے ایڈیٹرصادق شیروانی کومبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ خاص طورپرصحافی برادری نے مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کو مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹرخالد رضا خان، محمد مستقیم خان، ڈاکٹرجاوید رحمانی، مولانا انصار رضا، اظہارالحسن، محمد انجم جعفری، خرم علی شہزاد، مبشرحسین، شمس تبریز قاسمی وغیرہ شامل ہیں۔
اردوزبان کی حفاظت ہماری ذمہ داری: صادق شیروانی
شاریہ شیروانی کے والد صادق شیروانی نے کہا کہ ہمیں اردو زبان سے محبت ہے اورہم خود اردوادارے سے وابستہ ہیں، اس لئے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بھی اردوکی تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دلچسپی کودیکھتے ہوئے اورگھر کے ماحول کی وجہ سے بچوں میں بھی اردو کے تئیں کافی دلچسپی ہے۔ میں نے جب شاریہ سے اردومضمون کا انتخاب کرنے کی بات کہی تواس نے بخوشی اسے قبول کیا اورآج سی بی ایس ای کے نتائج میں 100 میں سے 100 نمبرلاکرہماری خوشی کو دوبالا کردیا۔ انہوں نے زینت محل سینئر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…