بھارت ایکسپریس۔
شرد پوار کی این سی پی (شرد چندر پوار) نے مہاراشٹر کے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جینت پاٹل نے پریس کانفرنس کے ذریعے تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ شرد پوار کی بیٹی اور این سی پی کی سینئر لیڈر سپریہ سولے کو بارامتی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وردھا سے امر کالے، ڈنڈوری سے بھاسکر راؤ باگرے، بارامتی سے سپریا سولے، شرور سے ڈاکٹر امول کولہے اور احم نگر سے نیلیش لنکے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
این سی پی شرد چندر پوار 10 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔
جانکاری کے لیے آپ کو بتاتے چلیں کہ این سی پی شرد چندر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پارٹی کو مہاویکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے تحت 10 سیٹیں ملیں گی اور جلد ہی تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ جمعہ کو ایک میٹنگ ہوئی اور میٹنگ میں 10 لوک سبھا سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو دن بعد آج یعنی ہفتہ 30 مارچ کو پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…