قومی

Sharad Pawar Security Increase: شرد پوار نے زیڈ پلس سیکورٹی لینے سے کیا انکار، سی آرپی ایف کے افسران کو لوٹایا

Sharad Pawar Security Increase: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے زیڈ پلس سیکورٹی لینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شرد پوارنے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے افسران کو لوٹا دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے 21 اگست کو نیوزایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ مرکز نے شرد پوارکو زیڈ پلس سیکورٹی دی ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے 55 مسلح اہلکاروں کی ٹیم کوشرد پوارکے زیڈ پلس سیکورٹی کورکے حصے کے طورپرنامزد کیا گیا تھا۔ ان کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا تھا، لیکن انہوں نے یہ سیکورٹی لینے سے انکار کردیا ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ شرد پوار کا اگلا قدم کیا ہوگا اور وزارت داخلہ کی جانب سے انہیں اس کے لئے کیسے راضی کیا جاتا ہے۔

شرد پوار نے کیا طنز

مرکزی حکومت کی طرف سے سیکورٹی ملنے پرشرد پوارنے 23 اگست کوجاسوسی کا خدشہ ظاہرکیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ کے ایک افسرنے مجھے بتایا کہ حکومت نے تین لوگوں کوزیڈ پلس سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے اورمیں ان میں سے ایک ہوں۔ انہوں نے زیڈ پلس سیکورٹی لینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے دھمکی کی جانچ کریں گے۔ انہوں نے اس سے متعلق وزارت داخلہ کے کچھ افسران سے جانکاری بھی مانگی ہے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن قریب آرہے ہیں اس لئے یہ میرے بارے میں مصدقہ جانکاری حاصل کرنے کا ذریعہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسی سال اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں، جس کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ برسراقتدار مہایتی (این ڈی اے) میں بھی سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال ہونے لگا ہے وہیں اپوزیشن انڈیا الائنس بھی پوری طرح سے سرگرم ہے۔  انڈیا الائنس کے لیڈران کے حوصلے کافی بلند ہیں کیونکہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں ان کی کارکردگی کافی شاندار رہی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago