قومی

Sharad Pawar Press conference: اجیت پوار گروپ کے صرف اس ایک کام کی وجہ سے عدالت جانے کا شردپوار نے کیا اعلان

مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی سپریمو شرد پوار نے پریس کانفرنس کی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں، این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ گزشتہ آٹھ-10 دنوں سے میں مہاراشٹر بھر میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر رہا ہوں۔ دو دن پہلے سولاپور کے سنگولا علاقے میں کم از کم 1000 لوگوں نے میری گاڑی کو مختلف مقامات پر روکا۔ پونے، ستارہ اور دیگر جگہوں سے پارٹی کے بہت سے کارکن مجھ سے ملنے آئے۔ میں کل بیڈ کا دورہ کروں گا۔

 انہوں نے کہا، ‘انڈیا’ کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی۔ بی جے پی اور اس کے اتحادی اس کے برعکس کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے کامیاب حکمت عملی بنائیں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ یوم تقسیم منانے کا فیصلہ غلط تھا۔ بی جے پی لوگوں میں دراڑ پیدا کرنا چاہتی ہے اور لوگوں کو مذہب، برادری کی بنیاد پر تقسیم کررہی ہے۔این سی پی سربراہ نے مزید کہا، بی جے پی حکومتوں کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں حکومتیں غیر مستحکم ہوئیں۔ منی پور تشدد کے بارے میں، انہوں نے کہاکہ  منی پور ایک حساس ریاست ہے اور وہاں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وہاں خواتین پر ہونے والے مظالم افسوسناک ہیں۔ وزیر اعظم کو منی پور پر مزید بات کرنی چاہئے تھی۔

 شرد پوار نے کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ یا تو این سی پی سربراہ یا ان کی بیٹی سپریا سولے کو بی جے پی کی طرف سے کابینہ وزیر کی پیشکش ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اجیت کے ساتھ ملاقات میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی کے آفر کے لیے اجیت اور شرد کے درمیان خفیہ میٹنگ ہوئی تھی۔سینئر این سی پی لیڈر نے مزید کہا کہ باغی گروپ سے کہا تھا کہ وہ میری تصویر نہ لگائیں۔ لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔ اب ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

13 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

36 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago