شعاع فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اس سال ہونے والے شمیم نکہت افسانہ کمپٹیشن میں مختلف یونیورسٹیزاورکالجزکے طلبہ نے حصہ لیا۔ جن کی کہانیوں کے مطالعے کے بعد ججزکے ذریعہ انعامات کا اعلان کیا گیا۔ موصول اطلاع کے مطابق ریسرچ اسکا لرصائمہ ماہی (لکھنؤیونیورسٹی) کے افسانے کوپہلا اورخواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالرارسلا ابرارکےافسانے کودوسرا انعام دیا گیا ہے جبکہ ایم اے کی سطح پرلکھنؤیونیورسٹی کی طالبہ صدف نورکوپہلا اورگلنازصدیقی کودوسرا مقام حاصل ہوا۔
بی اے کی سطح پرممتازپی جی کالج کے طالب علم رضا ابراراورمولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کیمپس لکھنؤکی طالبہ باد صبا کے افسانوں کوپہلا جبکہ خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے طالب علم محمد احمد اور کرسچن کالج کی طالبہ رمشا قریشی کے افسانوں کودوسرے انعام کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالربشریٰ خاتون، کرامت پی جی کالج کی زینب رخسار(بی اے سال)، شیعہ کالج کی طالبہ آفرین (بی اے)، کھن کھن جی پی جی کالج کی طالبہ سمیرہ ملک (بی اے سال سوم) کے افسانوں کوکنسولیشن انعام سے نوازا گیا۔
جیوری ممبران نے دی یہ جانکاری
جیوری ممبران، پروفیسرریشماں پروین، ڈاکٹرعشرت ناہید، ڈاکٹرپروین شجاعت، ڈاکٹرشبنم رضوی اورڈاکٹرموسیٰ رضا نے بتایا کہ کہانیوں کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے۔ ہماری کوشش رہتی ہے طلبہ میں لکھنے پڑھنے کا شعورپیدا ہواوروہ اچھی سے اچھی کہانی لکھ سکیں۔ اس تحریری مقابلے میں افسانہ میں پیش کی جانے والی کہانی کے علاوہ زبان وبیان کے معیارکوبھی مد نظررکھا گیا۔ اس موقع پرنشست کے مہتمم عاصم رضا نے بتایا ماموں (پروفیسرشارب ردولوی) نے اس مقابلے کا انعقاد اس مقصد سے کیا تھا کہ نوجوان نسل میں تحریری صلاحیت کونکھاراجا سکے، اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام طلبا جنہوں نے افسانے مقابلے کے لئے بھیجے ہیں ان کو سرٹیفکیٹ اورمومنٹودیا جائے گا۔ یہ سرٹیفکیٹ اورمومنٹو پروگرام میں مہمانان خصوصی کے ذریعہ دیا جائے گا۔
قبل ذکرہے کہ بتا دیں انعام یافتہ طلاب کوانعامی رقم اورایوارڈیکم نومبربروزاتوارکیفی اعظمی اکیڈمی نشاط گنج لکھنؤ، میں2:30 بجے ہونے والے شمیم نکہت فکشن ایوارڈ 2026 پروگرام میں دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں پروفیسر یعقوب یاور(بنارس) لکچردیں گے، جبکہ فکشن نگارصبیحہ انورکوشمیم نکہت فکشن ایوارڈ اورسنجے شرما کووقاررضوی صحافت وسماجی خدمات ایوارڈ سے سرفرازکیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
’بھارت کلیکٹو فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔…
یو جی سی نیٹ دسمبر 2026 کے لیے آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری…
1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے شہیدوں کی یاد میں قائم ’آزادی کی پہلی لڑائی…
یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی، کاکروچ جنتا پارٹی…
تھراڈ اور رادھن پور میں قائم ہوں گے نئے پلانٹس، روزانہ 175 میٹرک ٹن گوبر…
سال 2026 کے قانون ساز کونسل انتخابات کے نتائج بہار، اتر پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر…