چھتیس گڑھ کے ضلع بلودا بازار کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں کو کتے کا جوٹھا کھانا کھلائے جانے کا سنگین اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد 78 بچوں کو اینٹی ریبیز انجیکشن لگانا پڑا اور ضلعی انتظامیہ نے فوری جانچ شروع کر دی ہے۔
کہاں پیش آیا واقعہ؟
یہ واقعہ پلاری بلاک کے لچھن پور گاؤں کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں پیش آیا، جہاں اسکول میں بننے والے مڈ ڈے میل کا کھانا کھلے میں رکھا گیا تھا۔ بچوں نے شکایت کی کہ ایک آوارہ کتے نے کھانے میں منہ مارا اور سبزی کو جوٹھا کر دیا۔
ٹیچرز نے روکا، مگر بچوں کو کھلایا گیا وہی کھانا
بچوں نے معاملے کی اطلاع اسکول ٹیچرز کو دی، جنہوں نے کھانا بنانے والی خواتین کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اس کے باوجود خواتین نے بچوں کو وہی کھانا دے دیا۔ ’سیلف ہیلپ ویمن گروپ‘ سے جڑی خواتین نے یہ کہہ کر کھانا دیا کہ کتے نے کچھ نہیں کھایا۔
والدین اور گاؤں والوں کا احتجاج
جب بچوں نے یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو گاؤں کے لوگ اسکول پہنچ گئے اور معاملے پر سخت اعتراض جتایا۔ فوری طور پر اسکول انتظامیہ نے بچوں کو قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا، جہاں 78 بچوں کو اینٹی ریبیز کا ٹیکہ لگایا گیا۔
اعلیٰ سطحی جانچ شروع، افسران موقع پر پہنچے
معاملے کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم دنیش نکنج، بی ای او نریش ورما سمیت کئی افسران اسکول پہنچے، جہاں انہوں نے بچوں، ٹیچرز اور والدین کے بیانات درج کیے۔ افسران نے اسکول میں تیار کیا گیا کھانا خود بھی چکھا تاکہ معاملے کی حقیقت جان سکیں۔
مقامی ایم ایل اے نے وزیراعلیٰ کو لکھا خط
مقامی رکن اسمبلی سندیپ ساہو نے اس سنگین غفلت پر وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ یہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہے، جس کے لیے قصورواروں کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔
سخت کارروائی کی یقین دہانی
ایس ڈی ایم دنیش نکنج نے میڈیا کو بتایا کہ: ’’فی الحال بچوں، اساتذہ اور اہل خانہ کے بیانات درج کیے جا چکے ہیں۔ اپنی مدد آپ گروپ (سیلف ہیلپ گروپ) کی خواتین سے بھی جلد پوچھ تاچھ ہوگی۔ جانچ کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ یہ واقعہ ریاستی اسکول نظام میں لاپرواہی اور نگرانی کے فقدان کو اجاگر کرتا ہے، جہاں بچوں کی صحت اور حفاظت کو سنجیدگی سے لینے کی اشد ضرورت ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے بعض علاقوں میں صبح کے وقت ہلکا کہرا…
روس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے پوتن نے الزام لگایا کہ کیف کے پاس جنگ روکنے…
موسم کی تازہ پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے برنالہ، چندی گڑھ، موہالی، پٹھان کوٹ،…
ملازمت چھوٹنے کے بعد رقم نکالنے کے لیے انتظار کی مدت 12 ماہ سے گھٹا…
مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور آچاریہ لوکیش جی نے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز…
اداکارہ نے ’کافی ود کرن‘ میں انکشاف کیا کہ بچپن میں ایک سالگرہ کی تقریب…