ایل جے پی آر کی امیدوار شمبھاوی چودھری نے سمستی پور کی ریزرو لوک سبھا سیٹ پر شاندار جیت درج کی ہے۔ رواں برس ہوئے عام انتخاب میں شمبھاوی اپنے قریبی حریف کانگریس کے سنی ہزاری کو بڑے فرق سے شکست دے کر ملک کی سب سے کم عمر اور سمستی پور لوک سبھا کی پہلی خاتون رکن پارلیمنٹ بن گئی ہیں۔ شمبھاوی نے 1 لاکھ 87 ہزار 537 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ شمبھاوی نے اپنی جیت کے لیے سمستی پور کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی اس شاندار جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طورپرسمستی پور حلقہ پارلیمان کے عوام کے تمام توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی میں داخل کیے گئے حلف نامہ کے مطابق چودھری کی عمر صرف 25 سال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جیت 5 ہزارسے ہو یا، 10 ہزار سے جیت تو آخر جیت ہی ہوتی ہے،تاہم سمستی پور کے لوگوں نے ہمیں 2 لاکھ ووٹوں کے اتنے بڑے فرق سے جتایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ محض انتخابی جیت نہیں ہے بلکہ ہمیں یقین ہے کہ لوگوں نے ہمیں اپنے دلوں میں جگہ دی ہے۔
شمبھاوی چودھری نے کہا کہ جب میں سمستی پور آئی تھی تو اس وقت میں نے یہاں کے عوام سے کہا تھا میں آپ کے درمیان آپ کی بیٹی بن کر آئی ہوں۔ مجھے بیٹی کے طورپر قبول کیجئیے اور آج اس شاندار نتیجہ کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ سمستی پورنے ہمیں اپنی بیٹی کے طورپرتسلیم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہے سمستی پور کے لوگ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت پر بھی اعتماد کرتے ہیں۔ بہار میں ہماری پارٹی کا 100 فیصد اسٹرائیک ریٹ ہے۔ 5 میں سے 5 سیٹیں حاصل کیں۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بہار کے لوگوں کو چراغ بھیا میں ایک ممکنہ لیڈر نظر آتا ہے۔ ہم ان کی قیادت میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
نو منتخب رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ دوران انتخابکئی طرح کی افواہیں پھیلائی گئیں۔ جے ڈی یو میں انتشار ہے۔ پارٹی میں پھوٹ ہے لیکن یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ جیت 5-10 ہزار ووٹوں سے نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بڑی جیت ہے۔ سب نے مل کر ایسا ماحول بنایا کہ سمستی پور سے ہیلی کاپٹر جیت گیا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں سب سے کم عمر رکن اسمبلی بنی ہوں۔ ہم اتنے بڑے فرق سے جیتے ہیں، یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ مجھے سمستی پور کی سرزمین سے ملی ہے جہاں سے جنائک کرپوری ٹھاکر جی آتے ہیں۔ ہم یہاں کے لوگوں کی ہم سے امیدوں اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…