قومی

Bihar Politics: شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب آر جے ڈی سے مایوس؟ اس بیان کی وجہ سے سیاسی قیاس آرائیاں تیز

سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے حسین گنج میں ایک پروگرام کے دوران بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ سبز، پیلا، سرخ اور بھگوا  میرے لیے غیر ملکی رنگ نہیں ہے۔ یہ سب ہمارے اپنے رنگ ہیں اور جو لوگ ہیں وہ بھی ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ مجھے کسی رنگ پر کوئی اعتراض نہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان اقتدار کی تبدیلی ہوئی ہے۔

‘میرے لیے سب رنگ برابر ہیں’

دراصل سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے حسین گنج میں ایک پروگرام کے دوران یہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ سبز، پیلا، سرخ، بھگوا میرے لیے اجنبی رنگ نہیں ہیں۔ یہ سب ہمارے اپنے رنگ ہیں۔ حنا شہاب نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں میں کسی بھی رنگ سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہوں، یعنی انہوں نے براہ راست این ڈی اے اتحاد کی طرف اشارہ کیا ہے۔

آر جے ڈی سے دوری بڑھ گئی؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ حنا شہاب اور آر جے ڈی لالو خاندان کے درمیان جس طرح فاصلے بڑھے ہیں اس کو لے کر طرح طرح کے چرچے ہو رہے ہیں اور آج حنا شہاب نے تقریباً واضح کر دیا ہے کہ ان کے لیے سب رنگ برابر ہیں۔ بحث ہے کہ حنا شہاب بھی جے ڈی یو میں شامل ہو سکتی ہیں، لیکن اب وقت بتائے گا کہ محمد شہاب الدین کی بیوی حنا شہاب این ڈی اے میں شامل ہوں گی یا نہیں۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ ملے گا یا راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago