نئی دہلی: جموں وکشمیرکے علیحدگی پسند لیڈرشبیراحمد شاہ کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گزشتہ 6 سال سے جیل میں بند ہیں۔ این آئی اے نے 2017 میں مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے بعد، شبیراحمد شاہ کو4 جون، 2019 کوگرفتارکیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں شبیراحمد شاہ کو ضمانت دے دی ہے۔ تاہم یہ ضمانت بعض سخت شرائط کے تحت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس وکرم ناتھ اورسندیپ مہتا کی بنچ نے ضمانت کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ ضمانت کچھ سخت شرائط کے ساتھ دی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے، 2025 میں، دہلی ہائی کورٹ نے شبیرشاہ کی ضمانت کی درخواست کومسترد کردیا تھا، جس کے بعد شبیراحمد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ شبیرشاہ پھر سے ایسی سرگرمیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہ گواہوں کومتاثرکرسکتے ہیں۔ اسی فیصلے کو شبیرشاہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔
کیسے ملی شبیراحمد شاہ کو ضمانت؟
شبیراحمد شاہ گزشتہ 6 سالوں سے جیل میں بند ہیں۔ پورے معاملے کی جانچ این آئی اے کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدات نے کچھ باتوں پر دھیان دیا، اسی کے بعد ضمانت دے دی گئی ہے۔ عدالت نے مانا کہ شبیراحمد شاہ کافی لمبے وقت سے جیل میں بند ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹرائل میں متعدد تضادات اورتاخیرکی بات بھی سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے عدالت نے انہیں ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔
کن الزامات میں بند تھے شبیراحمد شاہ؟
این آئی اے کے مطابق، شبیرشاہ پرالزام ہے کہ انہوں نے جموں وکشمیرمیں علیحدگی پسند تحریک کو فروغ دیا۔ لوگوں کو ہندوستان سے الگ ہونے کی حمایت میں نعرے لگانے کے لئے اکسانے کام بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی بارے مارے گئے مبینہ دہشت گردوں کوشہید بتاکران کی تعریف کی ہے۔ جموں وکشمیرمیں تشدد بھڑکانے کے لئے شبیراحمد شاہ نے حوالہ نیٹ ورک کے ذریعہ پیسے لئے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے ایل اوسی پارتجارت سے فنڈ جمع کیا ہے۔ جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ پیسہ پتھربازی، سرکاری جائیداد کو نقصان اور ہندوستان کے خلاف سازش جیسی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا گیا۔
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…