معروف وکیل اورآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ظفریاب جیلابی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ظفریاب جیلانی نے آج 73 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ وہ کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ انہوں نے لکھنؤ کے نشاط گنج واقع ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق آج شب بعد نمازعشاء عیش باغ واقع قبرستان میں ہوگی۔ ظفریاب جیلانی کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اورایک بیٹی شامل ہیں۔
ظفریاب جیلانی مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے صدر اور یوپی کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رہ چکے تھے۔ ظفریاب جیلانی کے انتقال پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو قوم کے لئے خسارہ قرار دیا ہے۔
ظفریاب جیلانی نے ایودھیا معاملے میں مسلم فریق کی بات سپریم کورٹ میں رکھی تھی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ظفریاب جیلانی کو بابری مسجد ایکشن کمیٹی کا صدر بنایا گیا تھا، لیکن گزشتہ تقریباً دو سالوں تک بیمار رہنے کے بعد بدھ کے روز ان کا انتقال لکھنؤ میں ہوگیا۔
مئی 2021 میں سرمیں سنگین چوٹ لگنے کے بعد انہیں اسی دن رات 8 جے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالت سنگین ہونے کے سبب انہیں فوری آئی سی یو میں رکھ کر علاج شروع کیا گیا۔ نیوروڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی جانچ اور سی ٹی اسکین میں پتہ چلا کہ ان کے برین کے آئندہ حصے میں خون کا دھبہ جم گیا تھا، جس کی کامیاب سرجری کرکے اسے ہٹایا گیا۔ حالانکہ اس کے بعد کچھ وقت کے لئے وہ صحتیاب ہوئے تھے۔
سماجوادی پارٹی نے رنج وغم کا اظہار کیا
معروف وکیل ظفریاب جیلانی کے انتقال پرسماجوادی پارٹی نے غم کا اظہار کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرشیو پال یادو نے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیوپال یادو نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن اور اترپردیش کے سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ظفریاب جیلانی کے انتقال کی افسوسناک خبرموصول ہوئی ہے۔ خدا سوگوارخاندان کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…