قومی

Semiconductor Revolution: سیمی کنڈکٹر صنعتی انقلاب اور اے آئی انقلاب کو جوڑنے کا ذریعہ ہے: وزیراعظم نریندر مودی

 

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ریاست گجرات کے شہر سانند میں امریکی کمپنی مائکرون ٹیکنالوجی کی سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹ اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی) فیسلٹی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اسے بھارت کی ٹیکنالوجی لیڈرشپ کی سمت ایک اہم اور تاریخی قدم قرار دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مائکرون کی یہ فیسلٹی بھارت اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعاون اور شراکت داری کا ثبوت ہے، خصوصاً اے آئی اور چِپ جیسی جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا انسانی مستقبل سے جڑی ان دونوں ٹیکنالوجیز کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور دنیا کی دو بڑی جمہوریتیں بھارت اور امریکہ اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی سمٹ کے دوران بھارت اور امریکہ کے درمیان “پیکس-سلیکا” سے متعلق طے پانے والا معاہدہ اسی کوشش کا حصہ ہے۔ مشترکہ اقدامات سے اہم معدنیات کی عالمی سپلائی چین کو بھی زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد بنایا جائے گا۔

مائیکرو چپ: دو انقلابات کے درمیان پل

وزیراعظم نے 20ویں صدی کے صنعتی انقلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں وہی ممالک آگے بڑھے جو فیکٹری، مشین اور بڑے پیمانے کی پیداوار میں سبقت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی اے آئی انقلاب کی صدی ہے اور سیمی کنڈکٹر اس تبدیلی کا بنیادی پل ہے۔ ان کے مطابق ایک چھوٹی سی مائیکرو چِپ صنعتی انقلاب اور اے آئی انقلاب کو جوڑنے کا ذریعہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اگر گزشتہ صدی کا ریگولیٹر تیل تھا تو اس صدی کا ریگولیٹر مائیکرو چِپ ہوگی۔‘‘

سیمی کنڈکٹر مشن اور پین انڈیا توسیع

وزیراعظم نریندر مودی نے بتایا کہ بھارت نے اسی وژن کے تحت سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں تیزی سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ کووڈ کے مشکل دور میں بھارت نے سیمی کنڈکٹر مشن کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سیمیکون انڈیا پروگرام‘‘ کے تحت اب تک 10 منصوبوں کو منظوری دی جا چکی ہے، جن میں مائکرون کے علاوہ تین دیگر منصوبے جلد ہی پیداوار شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں تیار کیا جا رہا سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کسی ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سانند کے علاوہ دھولیرہ میں بھی بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ حال ہی میں اتر پردیش کے نوئیڈا میں نئی فیسلٹی پر کام شروع ہوا ہے، جبکہ آسام، اوڈیشہ اور پنجاب میں بھی سیمی کنڈکٹر یونٹس پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026: سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر ٹیم انڈیا نے رچ دیا تاریخ، ریکارڈز کی لگائی جھڑی

ایشین گیمز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا…

2 hours ago