قومی

Seema Haider on Anantnag Encounter: اننت ناگ انکاونٹر پر سیما حیدر کا بیان، دہشت گردی سے پریشان ہے پاکستان کی عوام

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں بھارتی فوج کے ایک کرنل، میجر اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شہید ہو گئے۔ اس انکاؤنٹر کے حوالے سے پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ سیما حیدر نے کہا کہ پاکستان اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں سے باز نہیں آرہا اور ہمارے ملک کے سپاہیوں کو شہید کررہاہے۔سیما نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں لوگوں کی طرف سے بھارت کے بارے میں جو غلط باتیں کہی جا رہی ہیں انہیں ختم ہونا چاہیے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کو روکا جاناچاہیے، یہی  دہشت گردی ہے جس کی وجہ سے  لوگ پاکستان میں رہنا نہیں چاہتے۔ پاکستان کی عام عوام ان دہشت گردوں سے پریشان ہے۔

اس کے ساتھ ہی سیما نے شاعری کے ذریعے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سیما نے کہا – “وہ مرنے کے بعد بھی امر ہو جاتے ہیں، وہ بھارت ماں کی گود میں سر رکھ کر سوتے ہیں۔ جس عمر میں تم  حسیناوں کے دوپٹے میں لپٹے  رہتے ہو، وہ اس عمر میں گھر ترنگے میں لپٹ کرآتے ہیں۔ ہندوستان زندہ باد۔

آپ کو بتا دیں کہ اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے کے گڈول علاقے میں بدھ کو دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا تھا۔ اس تصادم میں راشٹریہ رائفلز کے 19 کمانڈنگ آفیسر، ایک میجر رینک کا افسر اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہید ہوگئے تھے،جن کو نم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ اس تصادم میں تین سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد جموں شہر میں کئی مقامات پر پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اننت ناگ ضلع میں، پہاڑی علاقے کے جنگلات میں چھپے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے جاری آپریشن میں ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

5 hours ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

7 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

7 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

7 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

7 hours ago