بھارت ایکسپریس۔
Pakistan Seema Haider: پاکستان سے پب جی والے پیارکے لئے ہندوستان آئی سیما حیدرسے 2 دنوں تک یوپی ایس ٹی ایف کی پوچھ گچھ ختم ہوچکی ہے۔ سیما حیدراپنے گھر واپس آگئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سیما حیدرنے دعویٰ کیا ہے کہ ”اگرمیں پاکستان واپس بھیجی گئی تومرجاؤں گی۔ وہاں پرلوگ مجھے مار دیں گے۔ میں پاکستان واپس نہیں جاسکتی۔ پشوپتی ناتھ مندر میں ہی میری شادی ہوئی۔ بغیرویزا کے آئی ہوں، لیکن محبت میں آئی ہوں۔ مجھے یوگی جی اورمودی جی پربھروسہ ہے کہ وہ مجھے نہیں بھیجیں گے۔ چاچا میرے پیدا ہونے سے پہلے آرمی میں تھے۔ میرا بھائی مزدور ہے۔”
نیپال سے کٹھمنڈو میں واقع پشوپتی ناتھ مندرمیں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ کہ سچن مینا اورسیما حیدر کی شادی پشوپتی ناتھ مندرمیں نہیں ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ سیما حیدرسے متعلق کئی انکشاف کے سبب یوپی اے ٹی ایس کی طرف سے پوچھ گچھ کے لئے سیما حیدراورسچن کو ایک خفیہ مقام پرلے جایا گیا تھا۔
سیما حیدر کا دعویٰ- میں نے جھوٹ نہیں بولا
پاکستان سے آئی سیمیا حیدرنے یوپی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ ختم ہونے کے بعد ہفتہ (21 جولائی) کو نوئیڈا واپس آگئی۔ اس دوران اس نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی ہوں۔ میں اب ہندوستان میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے پشوپتی ناتھ مندرمیں ہی شادی کی ہے۔ میں جھوٹ نہیں بول رہی ہوں۔ اس نے کہا کہ مجھے مودی جی اوریوگی جی پر بھروسہ ہے۔ وہ مجھے واپس نہیں بھیجیں گے۔ سیما حیدرکا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں کس سرحد کو پارکرکے ہندوستان آئی ہوں۔ میرے پرانے انٹرویو دیکھ لیجئے۔ مجھے ہندی پڑھنی نہیں آتی تو میں کیسے پڑھتی کہ کہاں سے آئی ہوں۔ میرے پیدا ہونے سے پہلے میرے چچا پاکستان فوج میں تھے۔ اس میں میرا کوئی قصورنہیں ہے۔ میرا بھائی مزدوری کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…