قومی

Nalanda News: وحشی! شوہر بیوی کو نالندہ کے ہوٹل میں بھیجتا تھا، روزانہ 5 ہزار روپے کماتی تھی ، جب وہ انکار کرتی تھی…

Nalanda News: لہری تھانے کے علاقے سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک شوہر نے نہ صرف اپنی بیوی کو جسم فروشی پر مجبور کیا بلکہ اس پر تشدد بھی کیا۔ ہوٹلوں کی بکنگ بھی وہ خود کرتا تھا۔ جس دن بیوی نے ہوٹل جانے سے انکار کیا، شوہر نے اس پر کھولتا ہوا پانی پھینک کر اسے جلا دیا۔ خاتون نے یہ سنگین الزامات اپنے شوہر پر لگائے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار  یعنی کل پولیس کے علم میں آیا۔

گرم پانی سے جھلسنے کے بعد خاتون نے خود پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا۔ یہ سارا واقعہ اس وقت سامنے آیا ۔جب زخمی خاتون کو علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا۔ خاتون نے خود اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگائے ہیں اور یہ بات پولیس کو بتائی ہے۔ خاتون چھ سال سے تھانہ لہری کے علاقے میں کرائے کے مکان میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔

ہوٹل جانے سے انکار پر  ہواجھگڑا

زخمی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسے ہوٹل بھیج کر جسم فروشی کرواتا تھا۔ اس کا شوہر اس کاروبار سے روزانہ 5000 روپے کماتا تھا۔ خاتون اس کاروبار سے نکلنا چاہتی تھی۔ لیکن اس کا شوہر اس پر زبردستی کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ  چلی جاتی تھی۔ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ اتوار کو اس کے شوہر نے اسے ہوٹل جانے کے لیے کہا تھا لیکن وہ جانا نہیں چاہتی تھی۔ اس جھگڑے کے دوران شوہر نے طیش میں آکر اس پر گرم پانی پھینک دیا ۔جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔اس  نے بتایا کہ اس کا شوہر چھ ماہ سے اسے ہوٹل بھیج رہا تھا۔ ہوٹل نہ جانے پر کئی بار وہ مجھے مارتا  پیٹتا بھی تھا۔

پولیس  نے شوہر سےتھانے میں پوچھ گچھ کی

خاتون کی شکایت کے بعد تھانہ لہری کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ لہری پولیس اسٹیشن کے انچارج دیپک کمار نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی جانکاری ہے۔ فی الحال زخمی خاتون کے شوہر کو تھانے لایا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اسٹیشن انچارج کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون گزشتہ پانچ دنوں سے بغیر بتائے گھر پر نہیں تھی۔ اس پر شوہر ناراض ہو گیا۔ آج بیوی گھر آئی تھی۔ اسی دوران شوہر نے غصے میں یہ قدم اٹھایا۔ معاملہ کچھ بھی ہو، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

25 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

37 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

3 hours ago