قومی

Saurabh Bhardwaj slams Delhi government: ’’سرکاری اسپتال ہوئے بیمار…مفت دواؤں کے لیے بھٹک رہے تیماردار…‘‘، دہلی کے اسپتالوں کو لےکر سوربھ بھاردواج نے بی جے پی حکومت کو گھیرا

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے دہلی کے اسپتالوں کی حالت پر بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ دہلی میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد سے سرکاری اسپتالوں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ مفت دوائیں، ٹیسٹ اور سرجری جیسی بنیادی سہولیات اب صرف نام کے لیے رہ گئی ہیں۔

سوربھ نے راجیو گاندھی اسپتال کا کیا معائنہ

عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کے روز راجیو گاندھی اسپتال کا معائنہ کیا تھا، جبکہ کوندلی کے ایم ایل اے کلدیپ کمار نے جمعہ کے روز لال بہادر شاستری (ایل بی ایس) اسپتال کا دورہ کیا۔ کلدیپ کمار نے دعویٰ کیا کہ اسپتال میں مریضوں کو لکھی گئی دوا کا آدھا حصہ بھی دستیاب نہیں اور انہیں زیادہ تر مہنگی دوائیں باہر سے خریدنی پڑ رہی ہیں۔

اسپتال میں صرف 1 یا 2 سستی دوائیں دستیاب

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی طرف سے مریضوں کو 8 سے 10 دوائیں لکھی جاتی ہیں، مگر اسپتال میں صرف 1 یا 2 سستی دوائیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتِ حال بی جے پی حکومت کی ناکامی کو واضح کرتی ہے۔ کجریوال حکومت کے دور میں مہنگی سے مہنگی دوا، ٹیسٹ اور سرجری مکمل طور پر مفت ہوا کرتی تھی۔

معائنے کے دوران مریضوں نے سنائی پریشانی

’عآپ‘لیڈران کے مطابق، اسپتال کے معائنے کے دوران کئی مریضوں نے اپنی شکایات سنائیں۔ ایک بزرگ مریض نے کہا کہ انہیں صرف دو دوائیں دی گئیں، جبکہ باقی دواؤں پر کٹ لگا کر باہر سے لانے کو کہا گیا۔ ایک اور مریض نے بتایا کہ سات دواؤں میں سے صرف ایک اسپتال سے ملی، باقی چھ باہر سے خریدنی پڑیں۔

ایمرجنسی وارڈ میں بھی دواؤں کی شدید کمی

کچھ مریضوں نے کہا کہ پہلے تمام دوائیں اسپتال میں ہی مل جاتی تھیں، لیکن اب انہیں ’باہر سے لو‘ کہہ کر بھیج دیا جاتا ہے۔ کلدیپ کمار نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں بھی دواؤں کی شدید کمی ہے اور مریضوں کو جن اوشدھی کیندروں پر بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے جان بوجھ کر یہ دکانیں اسپتالوں کے باہر کھلوا رکھی ہیں تاکہ غریب مریضوں سے پیسے وصول کیے جا سکیں۔

بی جے پی کے راج میں سرکاری اسپتال بیمار

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے راج میں سرکاری اسپتال بیمار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آلودگی سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور دوسری طرف اسپتالوں میں دوائیں نایاب ہو گئی ہیں، جس سے دہلی والوں پر دوہرا بوجھ پڑ رہا ہے۔ کجریوال حکومت میں مریضوں کو دوا، ٹیسٹ اور سرجری سب کچھ مفت ملتا تھا، مگر اب موجودہ حکومت نے غریبوں کی جیب پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

کلدیپ کمار نے آخر میں کہا کہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ نہ دوائیں مل رہی ہیں، نہ مفت ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ غریب لوگ صبح سے لائن میں لگتے ہیں اور دوپہر تک ایک دوا کے لیے بھٹکتے رہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago