قومی

Delhi Bus Marshals News: سوربھ بھردواج نے بس مارشل کے معاملے پر وجیندر گپتا کے پاؤں پکڑے، اروند کیجریوال نے کہی یہ بات

بس مارشلوں کی بحالی کا معاملہ دہلی میں ایک غیر معمولی اہمیت کا حامل موضوع ہے۔ ہفتہ کو ان مسائل پر سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ، عام آدمی پارٹی مارشلوں کی بحالی پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر بی جے پی پر حملہ کر رہی ہے۔ اسی دوران دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں انہوں نے بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا کے پاؤں پکڑے ہیں۔ اب اس تصویر پر دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی  کنوینر اروند کیجریوال کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس تصویر پر انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے وزیروں پر فخر ہے جو لوگوں کے کام کروانے کے لیے کسی کے بھی قدموں پر لیٹ جاتے ہیں۔ میری ایل جی صاحب اور بی جے پی والوں سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر مزید سیاست نہ کریں اور بس مارشلوں کو فوری طور پر ملازمت دی جائے۔ “

سی ایم آتشی ہفتہ کو ایل جی آفس گئے تھے۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی ہفتہ کو عام آدمی پارٹی  اور بی جے پی کے ممبران اسمبلی کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے دفتر گئی تھیں تاکہ بس مارشلوں کی بحالی کے معاملے پر ایک نوٹ پیش کریں اور اس پر ان کی منظوری حاصل کریں۔ اس سے قبل یہ نوٹ کابینہ کے اجلاس میں پاس کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

7 hours ago