قومی

Sougaat-e-Modi Scheme: جانیں کیا ہے سوغات مودی اسکیم ؟ وزیراعظم دیں گے مسلمانوں کو عید کا تحفہ

عید الفطر کے موقع پر مرکزی حکومت 32 لاکھ غریب مسلمانوں کو ‘سوغات مودی’ کٹ تحفے میں دے گی تاکہ ملک بھر کے غریب مسلمانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہ بھی تہوار پر جشن مناسکیں۔ اسی وجہ سے وزیراعظم مودی نے سوغات مودی کا آغاز کیا ہے۔ اس معاملے میں بہار حکومت میں اقلیتی بہبود کے وزیر محمد زماں خان نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بہار کے محنت کش طبقہ کو اس سے فائدہ ملے گا۔

بہار حکومت میں اقلیتی بہبود کے وزیر بی جے پی لیڈر محمد زماں خان نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  “میں اپنے لیڈر نتیش کمار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے 2005 کے بعد سے ہمارے محنت کش طبقے کی ترقی کیلئے تمام تر کوششیں کیں، چاہے وہ اسکول ہو، ہاسٹل ہو، کالج یا مدرسہ ہو یا روزگار سے متعلق معاملات۔ ہمیں یقین ہے کہ اس تحفہ سے ہمیں کچھ فائدہ ملے گا اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس تحفہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔”

بہار اسمبلی کے باہر آر جے ڈی کا احتجاج

بہار اسمبلی کے باہر آر جے ڈی ایم ایل اے کے احتجاج پر وزیر محمد زماں خان نے کہا کہ “اپوزیشن کے بارے میں بات نہ کریں، وہ غیر متعلقہ ہیں، نتیش کمار نے بہار کی ترقی کی ہے اور بہار کے لوگ ان سے پیار کرتے ہیں۔” سوغات مودی کٹ پر، بی جے پی ایم ایل اے پون جیسوال نے کہا، “ہم ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس’ کی بات کرتے ہیں۔ ہم صرف اقلیتوں کے لیے کام نہیں کرتے، ہمیں ہر برادری اور ہر پارٹی کا خیال ہے۔ لیکن جب بھی ہم اچھا کام کرتے ہیں، اپوزیشن اس پر انگلیاں اٹھاتا ہے۔

سوغات مودی پہلی بار تھوڑی ہے اس سے پہلے تین طلاق کو ختم کیا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف بھی اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔ اگر پی ایم مودی کچھ کر رہے ہیں تو انہیں (اپوزیشن) خوش ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اپوزیشن نے صرف مسلمانوں کو دھوکہ دیا اور انہیں ڈرایا، یہاں تک کہا گیا کہ ‘بی جے پی شیر ہے، یہ تمہیں کھا جائے گی’، آج اگر مسلمانوں کو فائدہ ہو رہا ہے تو اس سے خوش ہونا چاہیے۔

پون جیسوال نے لالو یادو پر طنز کیا

پون جیسوال نے لالو یادو کی افطار پارٹی میں شرکت نہ کرنے پر کانگریس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ پون جیسوال نے کہا، “میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی حقیقی اتحاد نہیں ہے۔ یہ ایک خود غرض اتحاد ہے، ان کا اتحاد پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے۔ انتخابات سے پہلے وہ لڑیں گے، ایک دوسرے کے خلاف جائیں گے اور الیکشن لڑیں گے۔ ان کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔ جب راہل گاندھی کو لگا کہ کانگریس لیڈر وزیر اعظم نہیں بن سکتا، تو انہوں نے اتحاد بنایا۔ اب انہیں لگا کہ بہار کانگریس کے حق میں حمایت کے دائرے کو بڑھانا چاہئے تو انہوں نے تیجسوی یادو کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔”

سوغات مودی کیا ہے؟

سوغات مودی کے تحت مودی حکومت نے پہل کی ہے کہ عید سب کے گھروں میں منائی جائے تاکہ غریب بھی عید کی سیوئیاں کھا سکیں۔ معلومات کے مطابق سوغات مودی کٹ کے ذریعے غریب مسلمانوں کو ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ اس کٹ میں کپڑوں کے ساتھ سیوئیاں، آٹا، کھجور، خشک میوہ جات اور چینی جیسی کھانے کی اشیاء شامل ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

18 minutes ago

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

1 hour ago