قومی

Satellite base toll collection system: نہ Tollپلازہ اور ناہی Fastag،آرہا ہے جلد نیا سسٹم،مرکزی وزیرنتن گڈکری نے کیا بڑا اعلان

مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیرنتن گڈکری نے ٹول سے متعلق نئی جانکاری شیئر کیں اور کہا کہ حکومت جلد ہی ٹول کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کی جگہ نیا نظام کام کرے گا۔ مرکزی وزیر نے ایکس پلیٹ فارم (پرانا نام ٹویٹر) پر یہ جانکاری دی ہے۔ ٹول وصولی کا نیا نظام سیٹلائٹ پر مبنی ہوگا اور اسے جلد شروع کر دیا جائے گا۔ تاہم ابھی تک کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔ اس سسٹم کے تحت صارفین سے وہی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا جتنا وہ ہائی وے پر سفر کرتے ہیں۔ یہ ٹول ٹیکس خود بخود بینک اکاؤنٹ سے کاٹ لیا جائے گا۔ اس سے صارفین کو بچت کا موقع بھی ملے گا۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے دسمبر کے آغاز میں کہا تھا کہ نیشنل ہائیو اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کا مقصد مارچ 2024 تک نیا نظام متعارف کروانا ہے۔ اس کی مدد سے ٹول پلازہ پر لگنے والے وقت کو کم کرنا ہے۔FASTag کے ساتھ ٹول انتظار کا وقت کم ہو گیا ہے۔ فی الحال، FASTag ٹول کی ادائیگی کا نظام ہے۔ یہ ایک الیکٹرانک ٹول وصولی کا نظام تھا جو خودکار ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس ادا کرتا ہے۔ اس کی مدد سے ٹول پلازہ پر انتظار کا وقت اوسطاً 47 سیکنڈ پر آگیا ہے جو پہلے اوسطاً 714 سیکنڈ تھا۔

فاسٹگ کیا ہے؟

فاسٹگ ایک الیکٹرانک ٹول جمع کرنے کا نظام ہے۔ اس میں ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فکیشن (RFID) ٹیکنالوجی ہے، جس کی مدد سے یہ ٹول پلازوں پر خودکار ٹول ادائیگی کرتا ہے۔ یہ کار یا دوسری گاڑی کی ونڈ اسکرین پر نصب ہے۔اس فاسٹگ سے خود بخود آپ کا ٹول ٹیکس کٹ جاتا ہے ،اس کیلئے آپ کو قطار میں انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

48 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago