قومی

AAP leader Sanjay Singh: سنجے سنگھ  نے پی ایم مودی کےآدھی رات کے ویڈیو پر کسا طنز، بولے: ارے سر، آج تو آپ 12 بجے

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پیپر لیک معاملے پر جاری کیے گئے آدھی رات کے ویڈیو پیغام پر عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے سخت طنز کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر رات آٹھ بجے سامنے آتے ہیں، لیکن اس بار آدھی رات کو ویڈیو پیغام جاری کیا۔سنجے سنگھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ارے سر، آ گئے آپ! آپ کا وقت تو رات آٹھ بجے کا رہتا ہے، لیکن آج آپ 12 بجے ظاہر ہوئے۔ اچھا، آپ کو ’مسودہ‘ بھی مل گیا، میں تو سمجھا تھا آپ کو صرف ڈرافٹ ملا ہوگا، خیر کوئی بات نہیں۔‘‘عام آدمی پارٹی کے رہنما نے وزیر اعظم کی جانب سے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کے اعلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’فاسٹ ٹریک کورٹ کی یہ نوٹنکی مت کیجیے۔ اگر عدالت کے سامنے آپ کی سی بی آئی ثبوت ہی پیش نہیں کرے گی تو عدالت کیا کارروائی کرے گی؟‘‘

سنجے سنگھ نے مزید دعویٰ کیا کہ سی بی آئی نے خود عدالت میں کہا ہے کہ پیپر لیک کیس میں گرفتار سنجیو مکھیا کے خلاف کوئی مضبوط ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2024 کے پیپر لیک معاملے میں بھی سی بی آئی نے 90 دن تک چارج شیٹ داخل نہیں کی، جس کی وجہ سے تمام ملزمان کو فائدہ ملا اور وہ رہا ہو گئے۔دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ نے پیپر لیک سے متعلق مقدمات کی تیز رفتار سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت قائم کر دی ہے۔ عدالت نے جسٹس انو گروور بلیگا کو اس خصوصی عدالت کا جج مقرر کیا ہے تاکہ ایسے مقدمات کی جلد سماعت یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی دیر رات ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پیپر لیک معمولی مسئلہ نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین کے مستقبل سے جڑا حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران حکومت نے متعدد اقدامات کیے، ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور طلبہ کا ایک تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کم سے کم وقت میں تقریباً 22 لاکھ امیدواروں کے دوبارہ امتحانات کرائے گئے، جن کے نتائج بھی جاری ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم  مودی نے مزید اعلان کیا تھا کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں اور سخت سزاؤں سے متعلق ایک مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جس پر مرکزی کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا، تاکہ مستقبل میں پیپر لیک جیسے واقعات کی مؤثر روک تھام کی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

57 minutes ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

2 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

3 hours ago