Sana Khan Committed To A Religious Path: ٹی وی میں اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد انڈسٹری چھوڑ چکیں ثنا خان نے اپنے کیریئر میں کافی کام کیا۔ انہوں نے ٹی وی ریئلٹی شوز میں تو حصہ لیا ہی، ساتھ ہی کچھ فلموں میں بھی دکھائی دیں۔ پھر اچانک ایک دن انہوں نے من بنا لیا کہ وہ اب اور اس فلمی دنیا کا حصہ بن کر رنہیں رہ سکتی ہیں۔ اس کے بعد ثنا خان نے عبادت کا راستہ اختیار کرلیا۔ اب ثنا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، جہاں وہ اچھی اور مذہبی باتوں سے اپنے فینس کا دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں۔ حال ہی میں ثنا خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس گلیمرس کی دنیا کو الوداع کیوں کہا؟ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بہت بڑے ٹی وی ریئلٹی شو کا آفر آیا تھا، لیکن تب تک وہ فیلہ کرچکی تھیں کہ اب انہیں اس راہ پر نہیں جانا ہے۔ ایسے میں سال 2020 میں انہوں نے اداکاری کی دنیا سے ہمیشہ کے لئے چھٹی لے لی۔
ثنا خان نے لیا تھا بڑا فیصلہ، مسترد کردیا تھا ٹی وی شو
ثنا خان نے 21 نومبر 2020 کو مفتی محمد انس کے ساتھ نکاح کرلیا۔ ثنا ریئلٹی شو ’خطروں کا کھلاڑی‘ کے 6 سیزن میں نظر آئی تھیں۔ فلم میکر روہت شیٹی نے اس شو کو ہوسٹ کیا تھا۔ اس سیزن میں ثنا خان 9ویں مقام پر رہی تھیں۔ اس کے بعد آئندہ سیزن میں بھی انہیں بلایا گیا تھا۔ جب ثنا خان کو خطروں کے کھلاڑی سیزن 10 کے لئے اپروچ کیا گیا، تو انہوں نے اس شو کا آفر قبول کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے میکرس کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ وہ اس شو کا تو کیا اس انڈسٹری کا ہی حصہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔ ثنا خان کہتی ہیں کہ انہوں نے ایسا اس لئے کہا کیونکہ تب تک وہ ایک فیصلہ لے چکی تھیں اور مذہبی راستے پر چل پڑی تھیں۔
جب ثنا خان مذہب کی خاطر چھوڑ دی فلم انڈسٹری
اقرا ٹی وی کے مطابق، ثنا خان اور مفتی انس نے بتایا تھا کہ جب ثنا خان نے مذہبی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تب اس وقت ان کے راستے میں کئی بار ایسے مواقع آئے جو ان کے اس فیصلے کو متاثرکرسکتا تھا، لیکن ثنا خان اپنے فیصلے پر ڈٹی رہیں۔ ثنا خان نے بتایا- ‘سال 2019 بہت ہی مشکل تھا۔ رمضان کا مہینہ تھا۔ اس ماہ کے آخر میں مجھے عجیب چیزیں دکھنے لگی تھیں۔ مجھے جلتی ہوئی قبریں نظرآتی تھیں۔ میں اکیلی چلاتی ہوئی، مدد مانگتی ہوئی نظرآتی تھی۔ میں راتوں میں سو نہیں پاتی تھی کیونکہ مجھے ڈرلگتا تھا۔ بعد میں سوچتی تھی کہ یہ تو خواب ہے۔ ہفتے بھر میرے ساتھ یہ ہوتا رہا ۔ کرتے کرتے 10 دن گزر گئے۔ اس کے بعد میرے اندر تبدیلی ہونے لگی۔ میں نے یہ کسی سے بھی شیئر نہیں کیا کیونکہ آپ کسی کو خود کو جج کرنے کا موقع نہیں دینا چاہتے۔’ اس کے بعد ثنا خان کی لائف اسٹائل میں تبدیلی آنے لگی اور کچھ وقت بعد انہوں نے ٹی وی کو بھی ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا۔ ثنا خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ اگر وہ ’خطروں کا کھلاڑی‘ شو کی پیشکش کو قبول کرلیتیں تو بھی مفتی انس کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ کیونکہ انہوں نے خود یہ بات کہی تھی، لیکن اس سے ہٹ کرثنا خان نے اس آفر کو مسترد کردیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…