قومی

Bihar New CM Samrat Chaudhary: بہارکے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے سمراٹ چودھری، بی جے پی اراکین اسمبلی نے لگائی مہر

سمراٹ چودھری بہارکے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں ان کے نام پرمہرلگا دی گئی ہے۔ سمراٹ چودھری کل یعنی 15 اپریل کو بہارکے نئے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ مرکزی وزیراورمدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں وجے کمارسنہا نے سمراٹ چودھری کے نام کی تجویز پیش کی، جس پر سبھی اراکین اسمبلی نے مہرلگادی، جس کے بعد ان کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ مرکزی وزیرشیوراج سنگھ نے سمراٹ چودھری کو مبارکباد دیتے ہوئے نتیش کمارکی تعریف کی۔

سمراٹ چودھری کی کل یعنی 15 اپریل کو11 بجے لوک بھون میں حلف برداری ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونائب وزرائے اعلیٰ بھی ان کے ساتھ حلف لیں گے۔ نائب وزیراعلیٰ کے طورپرنشانت کماراوروجے کمارچودھری کا نام تقریباً فائنل ہے۔ ایک دن پہلے ہی بہارکے گورنرکے سکریٹری ے پیرکے روزسمراٹ چودھری سے ملاقات کی تھی۔ لوک بھون میں حلف برداری تقریب سے متعلق گورنرکے سکریٹری نے سمراٹ چودھری سے ملاقات کی اورکون کون بڑے بڑے لوگ آئیں گے، اس سے متعلق پوری جانکاری دی گئی۔ سمراٹ چودھری نے ممکنہ وزرا کی فہرست سے متعلق بھی گورنرکے سکریٹری سے تبادلہ خیال کیا۔

سمراٹ چودھری کون ہیں؟
16 نومبر1968 کوپیدا ہوئے سمراٹ چودھری کی شادی ممتا کماری سے ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام شکنی چودھری ہے۔ وہیں ماں کا نام پاروتی دیوی ہے۔ سمراٹ چودھری کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارایک سماجوادی لیڈر کے طورپرہوتا ہے۔ شکنی چودھری کبھی لالوپرساد یادوکے خاص ہوا کرتے تھے۔ کالانترمیں شکنی چودھری نے اپنی سیاسی سمت کو نیا راستہ دیا اور وہ نتیش کمارکے ساتھ ہوگئے۔ سمراٹ چودھری کوسیاست وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد شکنی چودھری کا شمارریاست کے بڑے لیڈران میں ہوتا ہے۔ سمراٹ چودھری نے اپنے والد کی رہنمائی میں سیاسی کیریئرکا آغازکیا۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سیاست کی بنیادی باتیں اسی آرجے ڈی، لالوپرساد یادواورتیجسوی یادوسے سیکھی ہیں، جن کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئرکا آغازآرجے ڈی سے کیا تھا۔
ریاست کے 24ویں وزیراعلیٰ ہوں گے سمراٹ چودھری
سمراٹ چودھری بہار کے 24ویں وزیراعلیٰ کے طورپرحلف اٹھائیں گے۔ سمراٹ چودھری نے وزیربننے سے لے کروزیراعلیٰ بننے تک کے سفرمیں کئی کہانیوں کوپیچھے چھوڑا دیا ہے۔ وہ بہارمیں دوسرے لیڈرہیں، جنہوں نے نائب وزیراعلی کے طورپرکام کیا اورپھروزیراعلی بننے جا رہے ہیں۔ بہارمیں کرپوری ٹھاکراب تک کے واحد ایسے لیڈر ہیں، جو پہلے نائب وزیراعلیٰ رہے اوربعد میں وزیراعلیٰ بنے تھے۔ ریاست میں سشیل کمار مودی، تارکشور پرساد، وجے کمارسنہا اورتیجسوی یادوکے علاوہ پہلے نائب وزیراعلیٰ بننے والے نارائن سنگھ بھی اس ریکارڈ کونہیں توڑپائے تھے۔ ویہں پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ بننے والی رینو دیوی بھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکی تھیں۔ سمراٹ چودھری نے اب اس فہرست میں نام لکھوا لیا ہے، جس فہرست میں ایک اب تک واحد نام کرپوری ٹھاکرکا تھا۔ کرپوری ٹھاکرکے نام کے ساتھ سمراٹ چودھری کا نام بھی اب جڑجائے گا، جیسے ہی وہ کل وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago