قومی

Sameer Wankhede Can Join BJP: سمیر وانکھیڑے کی آر ایس ایس لیڈران سے ملاقات، 2024 لوک سبھا الیکشن سے پہلے سیاست میں انٹری کی تیاری

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر اور موجودہ وقت میں  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹیکسپیئر سروسیز (ڈی جی ٹی ایس) محکمہ میں کام کرنے والے آئی آرایس افسر سمیر وانکھیڑے کے سیاست میں داخل ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ اتنا ہی نہیں ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، وہ مہاراشٹر سے 2024 میں لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمائی بھی کرسکتے ہیں۔ دراصل سمیر وانکھیڑے نے ناگپور میں راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہیڈ کوارٹر میں کئی بڑے لیڈران سے رابطے میں ہیں۔ ان ملاقات کے بعد سے قیاس آرائیوں کا بازار بے حد گرم ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر واشم علاقے سے لوک سبھا کا الیکشن بھی لڑسکتے ہیں۔

2024 سے پہلے بی جے پی میں ہوسکتے ہیں شامل

دراصل اس سے پہلے سمیر وانکھیڑے مسلسل واشم علاقے کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ واشم سمیروانکھیڑے کا آبائی ضلع ہے۔ ان دوروں کے دوران بھی ان سے مسلسل سیاست میں داخل ہونے سے متعلق سوال کئے جاتے رہے ہیں، لیکن وہ آفیشیل طور پر کچھ بھی بولنے سے منع کرتے رہے ہیں۔ تاہم آرایس ایس کے کئی سینئر لیڈران کے ساتھ ان کی کل ناگپور میں ہوئی ملاقات کے بعد ان کے جلد ہی سیاست میں آنے کی قیاس آرائیوں کو پرزور ہوا مل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سمیر وانکھیڑے 2024 سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں اور واشم شہر سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑسکتے ہیں۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کو کیا تھا گرفتار

واضح رہے کہ این سی بی کا زونل ڈائریکٹر رہتے ہوئے سمیر وانکھیڑے اس وقت سب سے زیادہ سرخیوں میں آئے تھے، جب انہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ڈرگس کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، سمیر وانکھیڑے نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت موت معاملے کے دوران ڈرگس کے کئی معاملوں کا انکشاف کرتے ہوئے بالی ووڈ میں ہنگامہ مچا دیا تھا۔ اپنی مدت کارکے دوران سمیر وانکھیڑے نے ڈرگس کا بڑا کاروبار کرنے والوں پرکارروائی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے ڈرگس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے انڈرورلڈ کی کمر توڑ دی ہے۔

   -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago