قومی

Sambhal Accident: سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی، دولہے سمیت 8 افراد کی موت، وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار غم

اتر پردیش کے سنبھل میں گزری رات ایک دردناک حادثے نے خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل کر دیا۔ باراتیوں کی تیز رفتار بولیرو کار ایک کالج کی دیوار سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دولہے سمیت 8 باراتیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ بارات سنبھل سے بدایوں جا رہی تھی۔ سنبھل کے جوناوئی تھانہ علاقے میں میرٹھ-بدایوں روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔

بولیرو بے قابو ہوکر انٹر کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی

موصولہ اطلاع کے مطابق میرٹھ-بدایوں روڈ پر جمعہ کی شام قریب 7:30 بجے باراتیوں کی بولیرو بے قابو ہوکر انٹر کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دولہا سورج پال (20) سمیت 8 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں دولہے کی بہن، چاچی، چچیری بہن اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ سنبھل کے جوناوئی تھانہ علاقہ کے ہرگووند پور گاؤں باشندہ سکھرام نے اپنے بیٹے سورج کی شادی بدایوں کے تھانہ بلسی علاقے کے سرسول گاؤں میں طے کی تھی۔ جمعہ کی شام بارات گاؤں سرسول جا رہی تھی۔ باراتیوں کی 11 گاڑیاں پہلے ہی سرسول کے لیے روانہ ہو گئی تھیں۔ ایک بولیرو پیچھے رہ گئی تھی، جس میں دولہا سمیت 10 لوگ سوار تھے۔ راستے میں بولیرو گاڑی جوناوئی واقع جنتا انٹر کالج کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بولیرو کے پرخچے اڑ گئے۔ گاڑی میں سوار سبھی لوگ سنگین طور سے زخمی ہو گئے۔ دیہی لوگوں نے کسی طرح سے زخمیوں کو بولیرو سے باہر نکالا اور سی ایچ سی لے گئے۔

تیز رفتار گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوا حادثہ

ڈاکٹروں نے دولہا سورج پال (20)، اس کی بہن کومل (15)، چاچی آشا (26)، چچیری بہن ایشوریہ (3)، چچیرے بھائی ماما بلند شہر کے ہینگ واڑی باشندہ سچن (22)، سچن کی اہلیہ مدھو (20)، بلند شہر کے کھرجا باشندہ گنیش (2)، ڈرائیور روی (28) کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ شدید طور سے زخمی ہمانشی اور دیوا کو علی گڑھ میں بھرتی کرایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور رشتہ دار بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ سنبھل کے اے ایس پی انوکرتی شرما نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی چلانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے میں بولیرو گاڑی پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے میں کرین کی مدد لی گئی۔ ہرگووند پور باشندہ سکھرام کا اہل خانہ راجستھان کے بھیلواڑہ میں رہ کر مزدوری کرتا ہے۔ ایک مہینہ پہلے سورج پال کا رشتہ طے ہونے پر کنبہ اپنے آبائی گاؤں آیا اور شادی کی تیاریوں میں لگ گیا تھا۔

وزیراعظم نے تعزیت کا اظہار کیا

اس دردناک حادثے پر پی ایم او کی طرف سے بھی ٹوئٹ کرکے مہلوکین کے تئیں اظہار تعزیت کیا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا، ’’اتر پردیش کے سنبھل میں ہوئے حادثے میں لوگوں کی موت سے بہت دکھی ہوں۔ حادثے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والوں کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

5 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

5 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

6 hours ago