قومی

Abdullah Azam gets no relief from Supreme Court: ایس پی لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے ایف آئی آر منسوخ کرنے سے کیا انکار

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے اور سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز عبداللہ اعظم خان کے خلاف پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے فرضی دستاویزات کے استعمال کے الزام میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار

اس معاملے میں سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ عبداللہ اعظم خان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ جمعرات کے روز سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

کیس میں ٹرائل ہو چکا ہے مکمل

جسٹس سندریش نے عبداللہ اعظم خان کو راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ’’ٹرائل کورٹ پر بھروسہ کیجیے، معاملے کو ٹرائل کورٹ میں طے ہونے دیجیے۔ اب جب ٹرائل مکمل ہو چکا ہے تو ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔‘‘ اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے عبداللہ اعظم خان کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ اس کیس میں پورا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔

عبداللہ اعظم خان سے متعلق فرضی دستاویزات کے معاملے میں 9 ستمبر 2021 کو الزامات طے کیے گئے تھے۔ یہ مقدمہ رامپور کے سول لائن تھانے کی پولیس نے درج کیا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ عبداللہ اعظم خان نے فرضی دستاویزات کے ذریعے پاسپورٹ بنوایا، جس میں ان کی تاریخِ پیدائش 30 ستمبر 1990 درج ہے، جبکہ اسکول کے ریکارڈ کے مطابق ان کی اصل تاریخِ پیدائش 1 جنوری 1993 ہے۔

دو پین کارڈ معاملے میں بھی جھٹکا

دو پین کارڈ کے معاملے میں بھی الہ آباد ہائی کورٹ نے عبداللہ اعظم خان کو جھٹکا دیا تھا۔ عبداللہ اعظم نے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے رامپور ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری ٹرائل کی تمام کارروائی منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ فریقین کو سننے کے بعد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا اور بعد میں جولائی میں ان کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

26 minutes ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

2 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

4 hours ago