قومی

ED raids on Gayatri Prajapati: سماج وادی پارٹی کے لیڈر گایتری پرجاپتی کے گھر پر چھاپہ، ای ڈی کو ملا ‘خفیہ کمرہ’، ، تالا توڑنے کے لیے بلانا پڑا میکنک

ED Raid on Gayatri Prajapati: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے جمعرات (14 مارچ) کے روز اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر گایتری پرجاپتی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی نے گایتری پرجاپتی اور ان کے خاندان کے ممبران کے خلاف ریت کی غیر قانونی کانکنی اور غیر متناسب اثاثہ جات رکھنے کے معاملے میں کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے، جس کے سلسلے میں آج افسران نے ایک درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے۔

گایتری پرجاپتی اور ان سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں پر اتر پردیش کے لکھنؤ اور امیٹھی، مہاراشٹر میں ممبئی اور دہلی میں چھاپے مارے گئے۔ ای ڈی نے 2021 میں اتر پردیش ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر میں پرجاپتی اور ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف ریت کی غیر قانونی کانکنی اور غیر متناسب اثاثے رکھنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ ای ڈی کے چھاپے میں اہلکاروں کو کیا ملا ہے۔

گایتری پرجاپتی کے ٹھکانوں سے چھاپوں میں کیا ملا؟

ای ڈی کے چھاپے کے دوران گایتری پرجاپتی کے گھر کے ایک کمرے کو تالا لگا ہوا تھا۔ اہلکاروں کی بہت کوششوں کے باوجود جب اس ‘خفیہ کمرے’ کا تالا نہ کھلا تو میکنک کو بلایا گیا۔ میکنک بابولال نے موقع پر پہنچ کر تالا توڑا اور پھر اہلکار اندر داخل ہوئے۔ ای ڈی کی ٹیم نے کمرے کے اندر سے دستاویزات برآمد کیے ہیں، جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سابق وزیر گایتری پرجاپتی اور ان کی گرل فرینڈ گڈا دیوی کے گھر پر صبح 5.30 بجے سے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

ایم ایل اے کی بیوی کی طبیعت بگڑی

ای ڈی کے چھاپے کے دوران گایتری پرجاپتی کی بیوی ایم ایل اے مہاراجی پرجاپتی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ وہ لو بلڈ پریشر کے مسئلے میں مبتلا تھیں۔ اس کے بعد پرائیویٹ ڈاکٹر محمد آزاد گھر آئے اور ان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ مہاراجی بے ہوش پڑی ہوئی ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے گایتری پرساد پرجاپتی کے گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔

کیا ہے الزام؟

ای ڈی کا الزام ہے کہ اتر پردیش حکومت میں وزیر رہتے ہوئے گایتری پرجاپتی اور ان کے خاندان کے افراد نے فرضی لین دین کے ذریعے کالے دھن کو سفید میں تبدیل کیا۔ انہوں نے کئی جگہ جائیدادیں بھی خریدیں۔ ایجنسی نے کہا تھا کہ پرجاپتی غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی رقم کو جمع کرنے کے لیے اپنے خاندان کے افراد کے بینک کھاتوں کا بھی استعمال کر رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

55 mins ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

2 hours ago