قومی

اعظم خان کے جیل سے باہرآنے کے بعد سیاست گرم، اکھلیش یادو نے کہا- حکومت آنے پرواپس ہوں گے مقدمے

اترپردیش کی سیاست کا اہم چہرہ رہے سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان آج 23 ماہ بعد کالا چشمہ لگاکر جیل سے باہرآچکے ہیں۔ انہیں 72 معاملے میں ضمانت ملی ہے۔ فی الحال، ان پر104 کیس درج ہیں۔ اعظم خان سیتا پورجیل سے باہرآئے ہیں، موقع پرحامیوں کی بھاری بھیڑ بھی جمع ہوئی تھی۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈراکھلیش یادونے اعظم خان کے جیل سے باہر آنے پرعدالت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ تھا کہ عدالت انصاف کرے گا۔ آنے والے وقت میں ایک بھی جھوٹا مقدمی نہیں ہوگا۔ رام پور کا رکن اسمبلی اور بی جے پی کے لوگ مل کراورایک ایسا افسرجس کومسلسل ایکسٹنشن ملا ہے وہ نا انصافی نہیں کرے گا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کے سبھی مقدمے ختم ہوں گے۔ سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے پرجیسے وزیراعلیٰ نے اپنے اورنائب وزیراعلیٰ کے مقدمے واپس لئے ہیں، ہماری حکومت بننے پر اعظم صاحب پرلگے مقدمے واپس ہوں گے۔ اعظم خان کے بی ایس پی میں شامل ہونے پراکھلیش یادو نے کہا کہ اعظم خان صاحب ہمارے ساتھ بی جے پی کا مقابلہ کرنے پر آج سے نہیں، کب سے سب سے بڑی رول ان کا رہا ہے۔

حکومت نے سینکڑوں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا

سماج وادی پارٹی کے لیڈرشیوپال سنگھ یادونے کہا کہ اعظم خان کوحکومت نے سینکڑوں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا، لیکن عدالتیں انہیں راحت دے رہی ہیں۔ ہم عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماج وادی پارٹی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔ ان کے بی ایس پی میں شامل ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ ہم ان کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔ اعظم خان کے بی ایس پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے شیو پال سنگھ یادونے کہا کہ یہ سب جھوٹی خبریں ہیں۔

سیتا پور پہنچیں ایم پی روچی ویرا

وہیں سیتا پور پہنچی سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا نے کہا کہ یہ سچائی کی جیت ہے۔ آزاد ملک میں ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔ اعظم خان پر ظلم ہوا ہے۔ اعظم خان کے باہرآنے کے بعد کئی حکمت عملی بنائی جائیں گی۔ آپ کو بتا دیں کہ مرادآباد کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا اعظم خان کی بے حد قریبی مانی جاتی ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کاٹ کراکھلیش یادو نے روچی ویرا کو ٹکٹ دیا تھا اور وہ 2025 کے لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ بنیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

17 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

3 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago