قومی

Samajwadi Party on Nishikant Dubey: اکھلیش یادواورٹنّویادوکے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ بی جے پی ایم پی پرپڑگیا بھاری! نشی کانت دوبے کے خلاف لکھنؤ-اٹاوہ میں ہوگی ایف آئی آر

رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ سامنے آنے کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اوربی جے پی کے لیڈران ایک دوسرے پرسخت حملہ آور ہیں۔ اکھلیش یادو نے ہی سب سے پہلے رام مندر میں چڑھاوا چوری معاملے کا سنسنی خیزانکشاف کیا تھا، جس کے بعد جانچ ہوئی اور الزامات صحیح پائے گئے۔ معاملے میں چمپت رائے کے سابق ڈرائیور ٹنّو یادو کا نام سامنے آیا تھا۔ جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے ٹنّو یادو اوراکھلیش یادو کے درمیان ہی رشتے ہونے کا دعویٰ کیا، جس کے بعد سے سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

نشی کانت دوبے اپنے اس دعوے کے بعد سے مشکل میں آگئے ہیں۔ ٹنّویادواوراکھلیش یادوکورشتہ داربتانے کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے لیڈرنشی کانت دوبے سے خاص ناراض ہیں۔ اسی سے متعلق سماجوادی پارٹی کے لیڈر منوج کاکا ایف آئی آر درج کروانے کے لئے لکھنو کے حضرت گنج تھانے پہنچ گئے ہیں۔ اسی درمیان سوشل میڈیا پرکئی پوسٹ وائرل ہو رہے ہیں، جس میں ٹنّویادواوراکھلیش یادوکے درمیان فون پربات چیت کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ حالانکہ سماجوادی پارٹی نے اسے جھوٹ پرمبنی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

نشی کانت دوبے کے خلاف اٹاوہ میں بھی تحریر

دوسری تحریراٹاوہ میں درج کرائی گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے سمیت پانچ لوگوں کے خلاف محاذ کھولا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری گوپال یادوسمیت تقریباً دو درجن میونسپل کارپوریشن کے کونسلر، سماجوادی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان دیررات تھانہ فرینڈس کالونی پہنچے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈران کا الزام ہے کہ ایودھیا رام مندرمیں مبینہ چوری کے معاملے سے متلق سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادوکے خلاف سوشل میڈیا پرایک گمراہ کن پوسٹ چلائی گئی۔

سماجوادی پارٹی نے دی آندولن کرنے کی وارننگ

اسی معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کو شکایت سونپی گئی ہے۔ شکایت رات تقریباً 12:30 بجے تھانہ انچارج کو سونپی گئی۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے وارننگ دی ہے کہ اگرملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی نہیں کی گئی تو سماجوادی پارٹی پورے ملک میں احتجاج کرے گی۔ فی الحال پولیس نے تحریر لے کرمعاملے کی جانچ شروع کرکے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Third BIMSTEC Conference: بِمسٹیک کی روایتی طب، جینیاتی وسائل اور دانشورانہ املاک کے حقوق پر تیسری کانفرنس گوا میں شروع

بِمسٹیک کے نوڈل گروپ کا دوسرا اجلاس بھی منعقد، روایتی طبی معلومات کے تحفظ، دستاویز…

7 hours ago

Bharat Express Urdu National Conclave: بزمِ صحافت: نئے بھارت کی بات، اردو کے ساتھ، بھارت ایکسپریس اردو  کا نیشنل کانکلیو

مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…

8 hours ago

Punjab Turban Row: پنجاب میں ’پگڑی‘ پر گھمسان تو یوپی میں کانگریس کی نئی بریگیڈ تیار! جانیے 5 ریاستوں کے انتخابات سے پہلے کیا ہے ہلچل؟

اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…

10 hours ago

Special Parliament Session: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی تیاری؟ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…

10 hours ago