قومی

ایودھیا میں اربوں روپئے کا زمین گھوٹالہ، ترقی کے نام پر دھاندلی… اکھلیش یادو نے بی جے پی پرلگایا سنگین الزام

سماجوادی پارٹی (سماجوادی پارٹی) کے سربراہ اوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے بی جے پی پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایودھیا میں باہری لوگوں نے آکربڑے پیمانے پرزمین خریدی ہیں اوریہ سب منافع کمانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس کا مقامی لوگوں کوکوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ وہیں، اس بارلوک سبھا الیکشن 2024 میں ایودھیا سیٹ بی جے پی ہارگئی ہے اورسماجوادی پارٹی نے جیتی ہے، جس کے بعد سے مسلسل اکھلیش یادوایودھیا پرتوجہ مرکوزکئے ہیں۔

اکھلیش یادونے بدھ کوانڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کوایکس پرشیئرکرتے ہوئے کہا،’’جیسے جیسے ایودھیا کی زمین کے سودوں کا پردہ فاش ہورہا ہے، اس سے یہ سچ سامنے آرہا ہے کہ بی جے پی راج میں ایودھیا کے باہرکے لوگوں نے منافع کمانے کے لئے بڑے پیمانے پر زمین کی خرید وفروخت کی ہے۔ بی جے پی حکومت کے ذریعہ گزشتہ 7 سالوں میں سرکل ریٹ نہ بڑھانا، مقامی لوگوں کے خلاف ایک اقتصادی سازش ہے۔ اس کی وجہ سے اربوں روپئے کی زمین گھوٹالے ہوئے ہیں۔ یہاں آستھا وانوں نے نہیں بلکہ لینڈ مافیا نے زمینیں خریدی ہیں۔‘‘

اکھلیش یادونے مزید کہا، ’’ان سب سے ایودھیا-فیض آباد اورآس پاس کے علاقے میں رہنے والوں کواس کا کوئی بھی فائدہ نہیں ملا۔ غریبوں اورکسانوں سے کافی کم قیمت میں زمین لینا، ایک طرح سے زمین پرقبضہ کرنا ہے۔ ہم ایودھیا میں مبینہ ترقی کے نام پرہوئی دھاندلی اور زمین سودوں کی باریکی سے جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

ایودھیا میں زمین خریدنے میں لیڈران سے افسران تک شامل

دراصل، رام مندر کی وجہ سے بڑے پیمانے پرپبلک پرائیویٹ ڈیولپمنٹ پیکیج نے زمین کو پرائم ریئل اسٹیٹ میں بدل دیا ہے۔ ایودھیا میں زمینوں کی قیمت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ نومبر2019 میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی رام مندر کی تعمیر کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مارچ 2024 تک زمین رجسٹری کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ ایودھیا اور آس پاس کے اضلاع گونڈہ اور بستی کے کم ازکم 25 گاؤں میں زمین لین دین کی تعداد میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ یہ زمین مندر کے 15 کلو میٹر کے دائرے میں آتی ہیں۔ ان میں سے کئی زمینوں کی ڈیل لیڈران کی فیملی کے اراکین یا پھران سے جڑے لوگوں نے کی ہیں۔ یہی نہیں، زمینوں کی ڈیل میں سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago