آج یعنی 14اپریل کی صبح بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر دو نامعلوم افراد نے اوپن فائرنگ کی۔سخت سیکیورٹی کے باوجود صبح 4.50 بجے دو نامعلوم افراد اداکار کےگلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کرنے والے دونوں موٹر سائیکل پر آئے اور پھر ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دونوں ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے فی الحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دونوں حملہ آوروں کی تصویر سامنے آگئی ہے فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آوروں کی تصویر سامنے آگئی ہے۔ ایک حملہ آور بلیک اینڈ وائٹ ٹی شرٹ میں نظر آ رہا ہے۔ جبکہ دوسرا سرخ رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آرہا ہے۔ یہ تصویر سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی ہے۔ اس تصویر کی بنیاد پر ان دونوں کی تلاش میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس ان دونوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کو فائرنگ کرنے والوں سے متعلق اہم سراغ ملے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والوں کا تعلق ہریانہ اور راجستھان سے ہو سکتا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ راجستھان کے بدنام غنڈہ روہت گودارا کے گینگ نے شوٹر کا بندوبست کیا تھا۔ اس کے ساتھ روہت گودارا کے خلاف انٹرپول نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ راجستھان کے سنسنی خیز گوگامیڈی قتل کیس میں روہت گودارا کا نام سامنے آیا تھا۔ ممبئی پولیس کے بعد دہلی پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے۔ دونوں حملہ آوروں کی تصاویر تمام تھانوں میں وائرل کر دی گئی ہیں۔
باندرہ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کیس ممبئی پولیس نے سلمان خان کے سیکیورٹی گارڈ کے بیان کی بنیاد پر درج کیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق فائرنگ کرنے والے باندرہ میں ہی بائک چھوڑ کر رکشہ میں فرار ہوگئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور اب تک ممبئی سے فرار ہو چکے ہوں گے۔ شبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے مہاراشٹر کے نہیں ہو سکتے لیکن باہر کے لوگ ہو سکتے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ سلمان کو پچھلے کئی سالوں سے گینگسٹرز گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سلمان پر پہلے بھی حملہ کرنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔ ایسے میں اداکار کے گھر کے باہر فائرنگ کا معاملہ کافی سنگین ہے۔ گینگسٹرز لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سلمان خان کے گھر کے باہر 24 گھنٹے پولیس کا پہرہ ہے، جس کے بعد سلمان خان کو ممبئی پولیس نے تمام ہتھیار اور سیکیورٹی اہلکار فراہم کر دیے ہیں۔ سلمان کو ذاتی اسلحہ لائسنس بھی دیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ذاتی ہتھیار رکھ سکیں۔ تین شفٹوں میں ان کے گھر کے اردگرد 24 گھنٹے پولیس کی سخت سیکیورٹی ہوتی ہے۔
آج کے واقعے پر سلیم خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ دونوں حملہ آوروں نے صبح تقریباً 4:50 بجے سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔ فرانزک ٹیم بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں فرانزک ٹیم کو دیوار پر گولیوں کےنشان کو نشان زدکرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سلمان خان کے مداح ان کے لیے کافی پریشان ہوتے جارہے ہیں۔ تاہم سلمان کے والد سلیم خان نے فائرنگ کے معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا – بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ وہ صرف پبلسٹی چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…