قومی

Sainya puraskar 2025 operation sindoor: آپریشن سندور سمیت کئی مہمات میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو فوجی اعزازات، صدرِ جمہوریہ نےدی منظوری

حکومت ہند نے فوجی اعزازات کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں تینوں افواج — بری، بحری اور فضائی — کے جوان شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ان جوانوں کے بھی نام شامل ہیں جنہوں نے آپریشن سندور سمیت دیگر مہمات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

گزٹ اعلامیہ جاری

مرکزی حکومت نے حال ہی میں ایک گزٹ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں آپریشن سندور سمیت مختلف مہمات میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے دفاعی اہلکاروں کو دیے گئے بہادری ایوارڈز کے توصیفی خط شامل کیے گئے ہیں۔ اس گزٹ میں شامل زیادہ تر اعزازات بھارتی فضائیہ اور بھارتی بری فوج کے اہلکاروں کو دیے گئے ہیں۔

فہرست میں کون شامل ہے

حکومت کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں خصوصی افواج، نیشنل رائفلز، گورکھا رجمنٹ، راجپوتانہ رائفلز، ڈوگرا رجمنٹ، سکھ رجمنٹ، گڑھوال رائفلز، میکنائزڈ انفنٹری اور آرٹلری جیسے معزز یونٹس کے افسران اور جوان شامل ہیں۔مزید یہ کہ بحریہ اور فضائیہ کے کئی پائلٹس، کمانڈرز اور تکنیکی عملے کو بھی ان کے جرأت مندانہ مشنز اور عظیم خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

کتنے بہادری اعزازات کو منظوری؟

حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے اہلکاروں کے لیے 127 بہادری کے اعزازات اور 40 خصوصی خدمات کے اعزازات کی منظوری دی ہے۔ ان اعزازات میں 4 کیرتی چکر، 15 ویر چکر، 16 شوریہ چکر، 2 بار ٹو سینا میڈل بہادری، 58 سینا میڈل بہادری، 6 نو سینا میڈل بہادری، 26 وائیو سینا میڈل بہادری، 7 سروتم یدھ سیوا میڈل، 9 اُتم یدھ سیوا میڈل اور 24 یدھ سیوا میڈل شامل ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے 290 مینشن ان ڈسپیچ اعزازات کو بھی منظوری دی ہے، جن میں بھارتی فوج کے 115، بھارتی بحریہ کے 5، بھارتی فضائیہ کے 167، اور بارڈر روڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے 3 اہلکار شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

6 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

6 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

7 hours ago