قومی

Sahyog Urban Society: سہیوگ معاشرے کے کمزور طبقوں کی ز ندگی سنوار نے کا ایک بڑا ذریعہ: طارق انور

آپسی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور کٹیہار سے لوک سبھا کے رکن طارق انور نے کو آپریٹیو بینک یا سہیوگ کوآپریٹیو سوسائٹی لوگوں کی کاروباری یا ذاتی مدد کا بڑا ذریعہ ہے اور اس سے بہت چھوٹے چھوٹے کاروباریوں کی زندگی سنور جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بات سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے سالانہ پروگرام میں کہی۔ ایک سال میں سہیوگ کی کارکردگی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سہیوگ کے ذریعہ تعمیرکاموں سے سماج کے کمزور طبقے کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیوگ نے ایک سال کے درمیان بہت سے کمزورطبقوں بلاسودی قرض دیا ہے جس سے ان چھوٹے کاروباری لوگوں کی زندگی آسان ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج میں کمزور طبقوں کی مدد کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے اور یہ کام سہیوگ بخوبی کر رہا ہے۔
مہمان خصوصی  طارق نے ملک کے عوام کی معاشی کمزوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی معاشی کمزوری کا یہ عالم ہے کہ آج بھی یہاں 80کروڑ عوام مفت پر اناج پر منحصر ہیں اگر انہیں یہ مفت اناج نہ ملے تو ان کے گھر چولہے نہیں جلیں گے۔ انہوں نے لوگوں کے خود کفیل ہونے کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ ساری چیزوں کیلئے حکومت پر منحصر نہیں ہونا چاہئے کچھ کام ہمیں بھی کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سہیوگ لوگوں کو پیروں پر کھڑا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
میڈی کینٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹراور کینسر کے ماہر ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہاکہ انسانیت اور انسان میں بہت فرق ہے اور انسانیت قوم اور کمیونٹی کے کام آتی ہے اور ہر ضرورت مندوں کے لئے کھڑی رہتی ہے۔ سہیوگ کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح قطرہ قطرہ دریابن جاتا ہے اسی طرح چھوٹے چھوٹے پیسے مل کر کاروباریوں کی مدد کرتے ہیں اور کاروباریوں کو کاروبار کے لئے ایک رقم بطور قرض دی جاتی ہے۔ جس سے وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو کھینچ لیتے ہیں۔ انہوں نے آپسی تعاون کے ذریعہ لوگوں کی مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک مثال ہے کہ کس طرح تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرکے لوگوں کو بلاسودی قرض دیا جاتا ہے جسے وہ آسانی سے کاروبار کرپاتا ہے۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاور (رجسٹرڈ)کے صدر اورمعروف اسکالر ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ انسان کی زندگی میں بچت بہت ضروری ہے اور موجودہ حالات اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے تاکہ ہر آڑے وقت میں بچت کام آسکے۔


کانگریسی لیڈر اوردہلی کانگریس سوشل میڈیا سیل کے چیرمین ہدایت اللہ نے بلاسودی نظام کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام سمیت تمام مذاہب سود کی حوصلہ نہیں کی گئی ہے۔اسلام میں تو سود لینے اور دینے دونوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اس لئے مالی معاونت کے بلادی سودی نظام ہی بہتر متبادل ہے اور سہیوگ آپسی تعاون کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اس لئے سب کو سہیوگ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیرمین شمس الضحی نے سہیوگ کے ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سہیوگ ایک رجسٹرڈ سرکارسے منظور شدہ ادارہ ہے، اس کے سارے کام سرکاری ضوابط کے دائرے میں کئے جاتے ہیں۔ یہ مائیکروفنانس بلاسودی نظام پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو سود کے استحصال سے حفاظت اور چھوٹے کاروباریوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔
سہولت کے سی ای اواسامہ خاں نے بلاسودی نظام پر تفصیل سے روشنی ڈالٹے ہوئے اس مقصد مالی استحصال سے چھوٹے کاروباریوں کو بچانا ہے۔ تاکہ وہ سود کے بوجھ کے تلے اپنی کمائی نہ گنوادیں۔ سہیوگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ چھوٹے کاروباریوں، دوکانداروں، ریڑھی پٹری والے اور دیگر چھوٹے تاجروں کو بلاسودی قرض فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کامرس کے صدر ڈاکٹر ڈی کے دھوسیا نے مائیکرو فنانس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس طریقہ کار کی داغ بیل بنگلہ دیش کے محمد یونس نے ڈالی تھی۔ اس کا مقصد مہاجنی نظام سے چھٹکارا دلانا تھا۔ چھوٹے چھوٹے پیسے جمع کرکے لوگوں کو قرض فراہم کرنا تھا۔
دیگر مقررین میں سوربھ شیکھر، سید تحسین احمد وہ دیگر شامل تھے۔عبدالمنان وائس چیرمین سہیوگ، ڈائرکٹرس میں عرفان احمد، شمس تبریز،نثار احمد، مشیر احمد، فرقان احمد،سید فیضل اور امرجیت کاسٹا شامل تھے۔ آصف انصاری نے شکریہ ادا کیا جب کہ شعیب رضا فاطمی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو مومنٹو اور چیک بھی دئے گئے۔اس پروگرام میں سماج کے سرکردہ لوگ شریک تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago