قومی

Subrata Roy and his Business Expansion a Long Journey: اسکوٹر کی سواری سے لے کر ایئر لائن تک کا سفر… لندن تک پھیلی ہوئی تھی سبرت رائے کی سلطنت

سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے کا منگل (14 نومبر) کوانتقال ہوگیا۔ وہ 75 سال کے تھے۔ سبرت رائے کا لمبے وقت سے ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ سہارا گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سہارا انڈیا پریوارکے سربراہ سبرت رائے سہارا کا کارڈیو ریسپریٹری اریسٹ کے بعد منگل رات 10:30 بجے انتقال ہوگیا۔ گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ہائی بلڈ پریشراورذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے انہیں 12 نومبرکو کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 سبرت رائے نے رکھی تھی سہارا کی بنیاد

تجارت کی دنیا کی مشہورشخصیت سبرت رائے کی پیدائش 10 جون، 1948 کو بہارکے ارریا ضلع میں ہوئی تھی۔ روزگارکی تلاش میں سبرت رائے بہارسے اترپردیش کے گورکھپور میں شفٹ ہوگئے۔ ہولی چائلڈ اسکول سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے والے سبرت رائے نے گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، گورکھپورسے مکینیکل انجینئرنگ میں ڈپلوما کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا کاروبارگورکھپورسے ہی شروع کیا۔ 1978 میں انہوں نے گورکھپورمیں ہی سہارا کی بنیاد رکھی۔ شروع میں صرف 5-6 لوگ سہارا سے وابستہ تھے، لیکن آہستہ آہستہ ان کی محنت رنگ لائی اورسہارا ایک پریوار بن گیا اورسبرت رائے سہارا کو’سہارا شری‘ کے نام سے شناخت بن گئی۔

کئی شعبوں میں کاروبار کی توسیع کی

سبرت رائے کی قیادت میں سہارا نے کئی سیکٹرمیں توسیع کی۔ اس گروپ نے 1992 میں ہندی زبان کا اخبار’راشٹریہ سہارا‘ لانچ کیا، اس کے بعد 1990 کی دہائی کے آخرمیں پونے کے قریب ایمبی ویلی سٹی پروجیکٹ کا آغاز ہوا۔ انہوں نے سہارا ٹی وی کے ساتھ ٹیلی ویژن کے میدان میں بھی قدم رکھا، جس کا نام بعد میں سہارا ون رکھا گیا۔ سہارا نے لندن میں گروسوینرہاؤس ہوٹل اورنیویارک شہرمیں پلازہ ہوٹل جیسی نامورجائیدادوں کے حصول کے ساتھ بین الاقوامی سرخیاں بھی حاصل کیں۔ انڈیا ٹوڈے نے ان کا نام ہندوستان کے 10 طاقتورترین لوگوں میں شامل کیا۔ سال 2004 میں ٹائم میگزین نے سہارا گروپ کوانڈین ریلوے کے بعد دوسرا سب سے بڑا آجرقراردیا تھا، جس میں تقریباً 12 لاکھ ملازمین کام کرتے تھے۔ گروپ کا دعویٰ تھا کہ 9 کروڑ سے زیادہ سرمایہ کارہیں، جوہندوستانی فیملی کے ایک اہم حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سبرت رائے نے اپنے ساتھ لاکھوں غریب اوردیہی ہندوستانیوں کو بھی جوڑا، جن کے پاس بینکنگ کی سہولت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   Sahara Shri Subrat Roy Sahara no more: سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے کا ممبئی میں انتقال، 75 سال کی عمر میں لی آخری سانس

حصولیابیوں کے لئے کئی اعزازات اورایوارڈ ملے

سبرت رائے سہارا کی سلطنت فائنانس، ریئل اسٹیٹ، میڈیا اورہاسپٹلٹی سمیت کئی دوسرے سیکٹرمیں پھیلی ہوئی تھی۔ کبھی اسکوٹرپرنمکین بیچنے والے سبرت رائے کی اپنی ایئرلائن بھی تھی۔ سبرت رائے سہارا کی قیادت میں سہارا نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم اورہاکی ٹیم کو بھی اسپانسرکیا۔ وہ پونے واریئرس اورفارمولہ ون ٹیم کے بھی مالک تھے۔ سبرت رائے کوان کی حصولیابیوں کے لئے بزنس مین آف دی ایئرایوارڈ، بیسٹ انڈسٹریلسٹ ایوارڈ، روٹری انٹرنیشنل کے ووکیشنل ایوارڈ فارایکسیلنس سے بھی نوازا گیا۔ سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے طویل عرصے سے بیمارچل رہے تھے اورمنگل کے روزیعنی 14 نومبر2023 کوممبئی کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانس لی۔ سبرت رائے کے انتقال پرسیاست اورصحافت سے لے کربالی ووڈ تک کی مشہورشخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

21 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

47 minutes ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

1 hour ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

1 hour ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

2 hours ago