قومی

Sagar Dhankhar Murder Case: اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار نے کیا سرینڈر، جونیئر ریسلر کے قتل کیس کے ہیں مرکزی ملزم

Sagar Dhankhar Murder Case: اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار، جو ایک جونیئر ریسلر کے قتل کے ملزم ہیں، نے دہلی کی تہاڑ جیل میں خودسپردگی کر دی ہے۔ ان پر جونیئر ایتھلیٹ ساگر دھنکھڑ کے قتل اور قتل کی کوشش کے ساتھ فسادات اور مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔

دہلی پولیس نے دھنکھڑ قتل کیس میں عدالت میں 170 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں سشیل کمار کو مرکزی ملزم بنایا گیا تھا۔ سشیل کمار ضمانت پر باہر تھے۔ اس دوران ان کے گھٹنے کا آپریشن بھی ہوا۔

2021 میں ہوا تھا پہلوان ساگر کا قتل

الزام ہے کہ سشیل کمار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 4-5 مئی 2021 کی درمیانی رات دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم کی پارکنگ میں 23 سالہ پہلوان ساگر دھنکھڑ، اس کے دوست سونو اور تین دیگر پر حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد ساگر دھنکھڑ کی موت ہو گئی تھی۔

پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ساگر اور اس کے دوستوں کو پہلے دہلی کے دو مختلف مقامات سے اغوا کیا گیا، پھر انہیں چھترسال اسٹیڈیم لایا گیا، جہاں ان پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ ساگر دھنکھڑ کو 30-40 منٹ تک لاٹھی، ہاکی اور بیس بال کے بلے سے پیٹا گیا۔

طبی بنیادوں پر ملی تھی ضمانت

دہلی کی روہنی عدالت نے سشیل کمار کو 23 جولائی سے 30 جولائی تک ایک ہفتے کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ سشیل کو گھٹنے کی سرجری کرانے کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ سشیل کمار ضمانت کے دوران گواہوں سے رابطہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Budhni Immersed in Patriotism in Tiranga Yatra: وزیراعلیٰ چوہان کے ترنگا ریلی میں جذبہ حب الوطنی اور دیش بھکتی سے شرابور ہوگیا بدھنی نگر

 

اس سے پہلے 6 مارچ کو عدالت نے سشیل کمار کو چار دن کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ اسے اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے ضمانت دی گئی تھی۔ سشیل جون 2021 سے عدالتی حراست میں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago