قومی

Ruckus over Yamuna’s foam: جمنا کی جھاگ پر ہنگامہ، عام آدمی پارٹی نے کہا، ’’بی جے پی کی سازش‘‘

نئی دہلی: جمنا میں جھاگ کو لے کر سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ ایک طرف بی جے پی اور کانگریس عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی دہلی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں اور الزام لگا رہے ہیں کہ اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے 2021 میں دعویٰ کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ جمنا کو اتنا صاف کر دوں گا کہ میں خود اس میں 2025 سے پہلے غوطے لگاؤں گا۔ جمنا پر جاری حملے کے درمیان سیاسی ماہرین کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات میں جمنا کی صفائی بھی ایک اہم مدعا بن سکتا ہے۔

دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے منگل کے روز کہا کہ جمنا کی آلودگی کم ہوئی ہے اور مزید کم ہوگی۔ لیکن بی جے پی جس طرح سے جمنا کو لے کر سیاست کر رہی ہے، اسے روکنا چاہیے۔ بی جے پی نے دہلی کے تمام کام روک دیئے۔ وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈالا گیا، وزیر آبی وسائل کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ اگر جمنا میں آلودگی ہوتی تو سال بھر ہوتی۔ پورے سال تو کوئی جھاگ نہیں ہوتی۔

گوپال رائے نے سوال اٹھایا کہ جب دیوالی اور چھٹھ پوجا قریب ہے تو کالندی کنج کے قریب ہی جھاگ کیوں ہوتی ہے؟ جہاں اتر پردیش سے پانی گر رہا ہے۔ ITO کے پاس جھاگ کیوں نہیں ہوتا ہے؟ جمنا تو ایک ہی ہے۔ بی جے پی کی یہ سازش اروند کیجریوال کو بدنام کرنے کی ہے۔ اس قسم کی گندی سیاست بند ہونی چاہیے۔ جمنا کو صاف کرنا کل بھی ہماری ذمہ داری تھی، آج ہے اور کل بھی رہے گی۔ ہم نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ چھٹھ پوجا دھوم دھام سے منائی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ اب اروند کیجریوال کا وہ پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم 2025 سے پہلے جمنا کو صاف کریں گے اور سب کو لے جاکر اس میں غوطے لگائیں گے۔ ان کے بیان کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس کے لوگ عام آدمی پارٹی اور دہلی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ نے بھی جھاگ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

منگل کے روز کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’یہ جمنا جی کی تصویریں آج صبح کی ہیں۔ ذمہ دار کون ہے؟ سچ کی ایک بہت بری عادت ہوتی ہے، اسے دبایا نہیں جا سکتا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر تنقید، الزام تراشی اور بہانے بنانے کے بجائے بہتر ہوگا کہ دہلی کے لوگوں اور خاص کر چھٹھ پوجا کرنے والوں اور روزہ داروں کو اس بگڑتی ہوئی صورتحال سے بچایا جائے۔ اس کے ازالے کے لیے ٹھوس اقدامات کی توقع ہے۔‘‘

دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے بھی جمنا معاملے پر عام آدمی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ندی پہلے سے زیادہ آلودہ ہو گئی ہے۔ 7 نومبر کو چھٹھ پوجا کے دوران عقیدت مندوں کو گندے اور جھاگ والے پانی میں کھڑے ہونے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ میں اروند کیجریوال کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ جمنا میں غوطہ لگائیں، کیونکہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ 2025 میں ایسا کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

11 minutes ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

50 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

4 hours ago