بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس اسی) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پورے سماج کو منظم کرنا چاہتا ہے۔ سنگھ کے لئے کوئی اجنبی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ مسلمان ہم سے مختلف نہیں ہیں، وہ ہمارے بھی ہیں۔ یہ ملک اتنا ہی ان کا ہے، جتنا ہمارا ہے۔
اس بات پریقینی طورپر نظررکھی جائے گی کہ کسی کی مخالفت سے سنگھ کو کوئی نقصان تو نہیں ہو رہا ہے۔ لکھنؤ میں اودھ صوبے میں اپنے چارروزہ قیام کے دوران انہوں نے وابستہ تنظیموں کے ساتھ میٹنگ میں بہت سے مسائل پرتبادلہ خیال کیا اورمستقبل کی حکمت عملی تیارکی۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظرسنگھ سربراہ موہن بھاگوت کا لکھنؤ میں قیام بہت اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے بی جے پی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوجہاد اورمذہب کی تبدیلی سمیت مختلف مسائل پرزیادہ سنجیدگی سے کام کرے۔
موہن بھاگوت نے اپنے قیام کے آخری روزنرالا نگر کے سرسوتی کنج میں معززشہریوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ سرولوک یکت بھارت میں یقین رکھتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سنگھ سے جوڑکر ایک ترقی یافتہ ملک کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے۔ رضاکاروں کی طرف سے معاشرے کی بہتری کے لئے کئے جا رہے کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے تمام لوگوں سے اس میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ سماجی تبدیلی لانے اور قوم کو آگے لے جانے میں سبھی کو فعال کردارادا کرنا چاہئے۔ پوری قوم کو متحد کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب مل کراس سمت میں کام کریں۔ سنگھ چاہتا ہے کہ ہرایک ترقی یافتہ ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون کرے۔ معززشہریوں کے ساتھ ملاقات میں موہن بھاگوت نے کہا کہ وہ حکومت کی خارجہ پالیسی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، لیکن جس طرح ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کیا تھا، اسی طرح ہمیں پاکستان کی مخالفت کرنے والے دیگر ممالک کا بھی ہمیں تعاون کرنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…