راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے پیر (19 جون) کو جگن ناتھ رتھ یاترا کی قبل از شام ناگپور کے چندرمنی نگر میں واقع جگن ناتھ مندر کا درشن کرنے کے بعد آرتی کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ اپنی خود غرضی کی تکمیل کے لیے معاشرے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، سماج کو توڑنے کی کوششیں باہر سے کی جا رہی ہیں اور بدقسمتی سے انہیں ملک کی عوام کی حمایت بھی حاصل ہو رہی ہے۔
سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے مزید کہا، “ہمیں ان سے محتاط ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ ہم سب کو بس اتنی سی بات ذہن نشیں کرنی ہے کہ جگن ناتھ جی کی مہربانی سے ہندوستان کی تقدیر کا رتھ ہم ہندوستان کے لوگ کھینچ رہے ہیں اور وہ آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کی ترقی کو کچھ شیطانی طاقتیں پسند نہیں کرتیں۔ اسی لیے وہ طرح طرح کے موضوعات کو چھیڑ کر آپس میں جھگڑا کرواتے ہیں۔”
دوسری جانب موہن بھاگوت نے کہا، “اگر ہم ہندوستان کے سبھی لوگ ایک ساتھ رہیں تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو ہمیں شکست دے سکے۔ موجودہ دور میں متحد ہوکر رہیں گے تو ایک بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کہیں نہ کہیں اندر سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے آپس میں لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس سے نقصان صرف ہمارے ملک کا ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک جون کو موہن بھاگوت نے اتحاد بنائے رکھنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ “سرحدوں پر بری نظر دکھانے والے دشمنوں کو طاقت دکھانے کے بجائے، ہم آپس میں لڑ رہے ہیں، ملک میں زبان، فرقہ واریت، برادری اور سہولیات کو لے کر ہر قسم کے تنازعات ہو رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے سبھی کو کوشش کرنی چاہیے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…