قومی

RSS Chief Mohan Bhagwat on Mandir-Masjid Politics: مندر-مسجد تنازعہ پرموہن بھاگوت نے دی نصیحت، کہا- ’متنازعہ موضوعات سے کچھ لوگ بننا چاہتے ہیں ہندوؤں کے لیڈر‘

نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کے ’ہندوؤں کے لیڈر‘ بننے والے بیان کو ہرطرف سے حمایت مل رہی ہے۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے موہن بھاگوت کے بیان کا استقبال کیا ہے۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ مسجد کے نیچے سے مندرتلاش کرنا غلط ہے۔ آرایس ایس سربراہ کا بیان اچھا ماحول پیدا کرے گا۔ مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ حکومت سیاست چمکانے والوں پرلگام لگائے۔ غیرملکی طاقتیں ملک کا ماحول خراب کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے موہن بھاگوت کے بیان کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے پنے میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ کچھ لوگوں کولگتا ہے کہ وہ ’ہندوؤں کے لیڈر‘ بن جائیں گے۔

بی جے پی کے لوگ اس پر توجہ دیں گے: راجیو شکلا

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پرکانگریس رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کے لوگوں کو، وشوہندو پریشد کے لوگوں کوجوموہن بھاگوت نے کہا ہے کہ اس پردھیان دینا چاہئے۔ موہن بھاگوت تیسری باریہ بات دوہرا رہے ہیں کہ آپ جگہ جگہ ایودھیا کے طرزپرمندرتلاش کرنے لگو، یہ مناسب نہیں ہے۔ یہ معاشرہ سب کا ہے۔ یہ ملک سب کا ہے۔ راجیوشکلا نے کہا کہ جگہ جگہ مندرتلاش کرنا اورشیولنگ تلاش کرنا مناسب نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کے لوگ اس پرتوجہ دیں گے۔ مندرکے نام پرفساد کرنا یہ صحیح نہیں ہے۔

موہن بھاگوت کا بیان بالکل درست ہے: اوپیندرکشواہا

این ڈی اے کی اتحادی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) کے صدراورراجیہ سبھا رکن اوپیندرکشواہا نے آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی حمایت کی ہے۔ اوپیندرکشواہا نے کہا کہ کوئی بھی ایسا موضوع، جس سے سماج میں کشیدگی پیدا ہو یا معاشرہ کا ماحول خراب ہو، اس کو چھیڑنے سے بچنا چاہئے، جس کام کا ارادہ ہی سماج میں کشیدگی پیدا کرنا ہو، اس سے بچنا چاہئے۔ اوپیندرکشواہا نے کہا کہ آرایس ایس کا بیان بالکل صحیح ہے۔

موہن بھاگوت نے کہی تھی یہ بڑی بات

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کل یعنی جمعرات کو پنے میں ایک پروگرام کے دوران ملک میں ہم آہنگی کی وکالت کی اورمندر-مسجد سے متعلق شروع ہوئے نئے تنازعہ پرناراضگی ظاہرکی۔ انہوں نے حالیہ تنازعہ پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد ایسے تنازعہ کو اٹھاکرکچھ لوگوں کولگتا ہے کہ وہ ’ہندوؤں کے لیڈر‘ بن جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

RG Kar Case: ‘مقدمہ ہمارے ہاتھ میں ہوتا تو سزا موت ہوتی’، آر جی کار کیس کے فیصلے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی برہم

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ "ہم شروع سے ہی سزائے موت کا مطالبہ…

7 minutes ago

Kareena Kapoor Religion: کرینہ کپور کس مذہب  کو فولو کرتی ہیں؟ جانئے کرینہ کپور اس مذہب کی فولو کرتی ہیں

کرینہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے بیٹے…

11 minutes ago

Sachin Pilot on Delhi Assembly Election 2025:  دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق سچن پائلٹ کا بڑا دعویٰ، کہا- کانگریس متبادل کے طورپر ابھری

راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ دہلی کی…

15 minutes ago

Kumar Vishwas sparks controversy : تمہاری بیٹی سوٹ کیس میں 36 ٹکڑوں میں ملے گی،کمار وشواس نے ایک بار پھر دیا متنازعہ بیان

آج کل کے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر خودکشی کر لیتے ہیں۔ آئی فون نہیں…

1 hour ago

Vasudev Devnani Heart Attack: راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کو پڑا دل کا دورہ، پٹنہ میں میں تھی میٹنگ

راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کی صحت پٹنہ میں پریذائیڈنگ افسر کی میٹنگ کے…

1 hour ago