قومی

Yashwadi Hanuman Temple Roof Collapse: پربھنی کے ہنومان مندر میں سبھا منڈپ کی گر گئی چھت ، 10 افراد زخمی، 40 سے زائدشردھالوؤں کے دبے ہونے کا خدشہ

مہاراشٹر کے ضلع پربھنی کے یشواڑی گاؤں میں واقع مشہور ہنومان مندر میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 عقیدت مند زخمی ہو گئے، جبکہ 30 سے 40 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مندر میں درشن کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے اور سبھا منڈپ میں مذہبی سرگرمیاں جاری تھیں۔

درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

اطلاعات کے مطابق ہنومان مندر کے احاطے میں قائم سبھا منڈپ کے ستون اور چھت کا ایک بڑا حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔ چھت گرنے کے ساتھ ہی مندر کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔ حادثے کے وقت سبھا منڈپ کے نیچے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، جس کے باعث کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 8 سے 10 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

جنگی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری، انتظامیہ الرٹ

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکار بھاری مشینری اور دیگر آلات کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو جلد از جلد محفوظ باہر نکالا جا سکے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں اور ہر ممکن وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ ہونے کی وجہ سے مندر میں عقیدت مندوں کی غیر معمولی بھیڑ موجود تھی، جس کی وجہ سے حادثے کے اثرات زیادہ سنگین ثابت ہوئے۔ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔تاحال حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ملبے میں دبے افراد کی تلاش کا عمل مسلسل جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Akhilesh Yadav PDA Rath Yatra: رائے بریلی سے اکھلیش نے نکالی پی ڈی اے رتھ یاترا، سماج وادی پارٹی-کانگریس اتحاد کی تازہ صورتحال

2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…

32 minutes ago

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

3 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

4 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

5 hours ago