قومی

Rohit Shetty’s house firing: روہت شیٹی فائرنگ معاملہ میں آگرہ سے گرفتار ملزم 25 فروری تک کسٹڈی میں، ممبئی کرائم برانچ نے مکوکا کورٹ میں کیا پیش

ممبئی کرائم برانچ نے فلم ساز روہت شیٹی کے جوہو واقع گھر پر فائرنگ کے معاملے میں آگرہ سے گرفتار ملزم وشنو کشواہا کو مکوکا عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے 25 فروری تک کسٹڈی میں بھیج دیا۔ ایڈوکیٹ دلیپ شکلا کے مطابق ملزم کو خصوصی مکوکا کورٹ میں پیش کیا گیا، جس نے اسے 25 فروری تک ممبئی کرائم برانچ کی تحویل میں دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی اس کیس میں اب تک 12 ملزمان کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ گرفتار افراد میں جتن وشنو کشواہا، رمیش بھاردواج، سونو کمار، وشال ٹھاکر، سنی کمار، راکیش کمار، رتک ونود سنگھ یادو اور دیپک چندر کے نام شامل ہیں۔

فائرنگ سے قبل کئی بار ریکی، فائرنگ کے بعد آگرہ فرار

پولیس جانچ میں روزانہ نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ تازہ معلومات کے مطابق فائرنگ سے قبل ملزمان نے روہت شیٹی کے گھر کی ریکی کی تھی۔ یہ ریکی 18 جنوری سے 31 جنوری کے درمیان چار سے پانچ بار کی گئی۔ مرکزی ملزم دیپک رمیش چندرا نے فائرنگ کی، جبکہ سنی، سونو اور ایک مفرور ملزم سمیت چار افراد واردات میں شامل تھے۔ فائرنگ کے وقت دیپک موقع پر موجود تھا، جبکہ دیگر ملزمان آس پاس موجود تھے لیکن جائے وقوعہ پر نہیں تھے۔ ملزم سونو تقریباً دو سال تک کلیان میں مقیم رہا، جہاں وہ اسلحہ سپلائی کے کام سے وابستہ تھا۔ چند ماہ قبل وہ اپنے گاؤں آگرہ لوٹ گیا تھا، لیکن پرانے رابطوں کے ذریعے دیگر ملزمان سے دوبارہ جڑ گیا۔ روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے بعد چاروں ملزمان الگ الگ کلیان اسٹیشن پہنچے اور وہاں سے ٹرین کے ذریعے آگرہ فرار ہوگئے۔

یکم فروری کی رات پیش آیا واقعہ

یہ واقعہ یکم فروری کی رات پیش آیا تھا، جب روہت شیٹی کے گھر کے باہر چار سے پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ خوش قسمتی سے روہت شیٹی یا کسی اور کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ کرائم برانچ مختلف ریاستوں سے گرفتاریاں کر چکی ہے اور موبائل فون، کال ڈیٹیل ریکارڈ اور دیگر شواہد کی جانچ جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف Maharashtra Control of Organised Crime Act (مکوکا) کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ  کو ملنے والی دھمکی کے معاملے میں فی الحال ان ملزمان کا کوئی براہِ راست تعلق سامنے نہیں آیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس پہلو سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جانچ ایجنسیاں اس معاملے میں کسی بڑے جرائم پیشہ گروہ کے ملوث ہونے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Amit Shah Jalandhar Rally: ’جو نشے میں گروؤں کی توہین کرے، وہ پنجاب کو نشے سے پاک نہیں کر سکتا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آپ‘ حکومت پر حملہ

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

15 minutes ago

PM Modi Bhagavad Gita Shlok: وزیر اعظم نریندر مودی نے شیئر کیا بھگود گیتا کا شلوک، بتایا ’کرم یوگ‘ کا بنیادی منتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…

40 minutes ago

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن جماعتوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، .I.N.D.I.A بلاک کا بڑا فیصلہ

I.N.D.I.A. اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

1 hour ago

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…

2 hours ago

Green Energy Corridor Phase-III: وزیراعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے گرین انرجی کوریڈور فیز-III اسکیم کو دی منظوری

اس اسکیم کو مالی سال 2032-33 تک قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس…

2 hours ago

Ujjain Violence: شاہی مسجد تنازع کے بعد 20 گرفتار، 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کو مکمل طور پر منہدم کیے جانے کے جعلی…

2 hours ago