Tillu Tajpuriya Dead: دہلی کی تہاڑ جیل سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں گینگ وار ہوئی ہے۔ دہلی کے گینگسٹر ٹلو تاجپوریا کو گینگ وار میں قتل کر دیا گیا ہے۔ جیل کے اندر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔ اس دوران گینگسٹر ٹلو تاجپوریا پربھی جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں وہ بری طرح سے زخمی ہو گیا، جس کے بعد تہاڑ جیل انتظامیہ نے ٹلو تاجپوریا کو دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل نمبر 8 میں بند یوگیش ٹنڈا نامی قیدی نے جیل نمبر 9 میں بند ٹلو تاجپوریا اچانک لوہے کی گرل سے حملہ کر دیا اور اس حملے میں ٹِلو بری طرح سے زخمی ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جیل کے اہلکار نے بتایا کہ “دہلی کی روہنی کورٹ شوٹ آؤٹ کے ملزم گینگسٹر ٹلو تاجپوریا کو تہاڑ جیل میں حریف گینگ کے ممبر یوگیش ٹنڈا اور دیگر نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ ٹلو تاجپوریا کو دہلی کے دین دیال اپادھیائے اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔”
ٹلو تاجپوریا 24 ستمبر 2021 کو دہلی کی روہنی کورٹ میں ہونے والی فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ گینگسٹر ٹِلو نے دونوں شوٹروں کو گینگسٹر جتیندر گوگی کو عدالت میں مارنے کی تربیت دی تھی۔ انہیں وکلاء جیسا نظر آنے، پیشہ ورانہ انداز میں وکلایوں جیسا برتاؤ کرنے کی تربیت دی گئی تھی اور اس کی ملزم امنگ کے گھر حیدر پور میں تربیت دی گئی تھی، اسیا لگے کہ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔ عدالت میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے 111 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی تھی۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…