قومی

Rohini Acharya’s taunt on Chirag Paswan: چراغ پاسوان پر روہنی آچاریہ کا طنز، ایک بھی ایم ایل اے نہیں، کس بات کا افسوس؟

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے ایل جے پی (رام ولاس) کے صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے تازہ بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چراغ نے بہار میں لا اینڈ آرڈر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ایسی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں جس کی ریاست میں لا اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہے۔ روہنی آچاریہ نے چراغ کے افسوس پر سخت طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چراغ پاسوان کو کس بات کا افسوس ہے، جبکہ ان کے پاس ایک بھی ایم ایل اے نہیں ہے۔

آر جے ڈی صدر لالو یادو کی بیٹی اور سارن سے لوک سبھا الیکشن لڑنے والی روہنی نے اتوار کے روز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ X پر لکھا، ’’اچھا مذاق کر لیتے ہیں چراغ جی.. جیجا جمائی کمیشن کے محافظ چراغ پاسوان جی کی پارٹی کا بہار میں ایک بھی ایم ایل اے نہیں ہے، پھر بھی چراغ پاسوان جی بہار کی حکومت کو اپنی طرف سے دی جا رہی حمایت پر افسوس جتا رہے ہیں۔‘‘

’’لا اینڈ آرڈر کا ’کریمنل ڈس آرڈر‘ ہو چکا ہے‘‘

اس سے پہلے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی چراغ کے بیان کے تعلق سے کہا تھا کہ بہار میں مجرم ’وجئے‘ اور ’سمراٹ‘ ہو چکے ہیں۔ لا اینڈ آرڈر کا ’کریمنل ڈس آرڈر‘ ہو چکا ہے اور چراغ پاسوان بھی حکومت کا ہی حصہ ہیں، جو مدعا اٹھا رہے ہیں۔

تو اس اتحاد میں کیوں ہیں چراغ: تیجسوی

چراغ پاسوان پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چراغ مرکزی وزیر ہیں، ان کے پانچ ایم پی ہیں۔ چراغ یہ دکھا رہے ہیں کہ وہ کتنے کمزور ہو گئے ہیں۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ بہار میں جرائم بڑھ گئے ہیں، خواتین کی توہین ہو رہی ہے، عصمت دری کے واقعات بڑھ رہے ہیں، تو وہ اس اتحاد میں کیوں ہیں؟

’’مجرموں کے آگے جھک چکی ہے انتظامیہ‘‘

درحقیقت، چراغ پاسوان نے ہفتہ کے روز ریاست کے امن و امان پر سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہوتا ہے کہ میں ایسی حکومت کی حمایت کر رہا ہوں جہاں جرائم پوری طرح سے بے لگام ہو گئے ہیں۔ اس پر قابو پانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انتظامیہ مجرموں کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

3 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

3 hours ago