قومی

Bihar Politics: اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سے پہلے آرجے ڈی لیڈر شیوانند تیواری کا سیاسی بم، کہا- ’ہندوؤں کو جمہوریت پر بھروسہ نہیں‘

لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے کیسے بے دخل کیا جائے، اس پرایک نکاتی ایجنڈے  سے متعلق بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن لیڈران کی بڑی میٹنگ ہو رہی ہے۔ شمال سے جنوب تک اور مشرق سے مغرب تک کی سیاسی جماعتیں اس میٹنگ میں شامل ہو رہی ہیں۔ نتیش کمار اس عظیم اتحاد کے رہنما بن کر ابھرے ہیں۔ بیانات سے متعلق بھی بڑے لیڈران احتیاط برت رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے قومی نائب صدر شیوانند تیواری سے متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو جمہوریت پر بھروسہ نہیں ہے۔ اس معاشرے کو مساوات پر بھی یقین نہیں ہو رہا ہے۔

بہار کی سیاست میں بابا کے نام سے مشہور شیوانند تیواری نے نتیش-تیجسوی کی مشکلات میں اضافہ کرنے والا بیان دیا ہے۔ ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران ہندو معاشرے سے متعلق انہوں نے کئی ایسی باتیں کہہ دیں، جس پر تنازعہ ہونا طے مانا جا رہا ہے۔ ان کے اس بیان سے متعلق بی جے پی لیڈران کا حملہ آور ہونا لازمی ہے۔ چونکہ دونوں کے اپنے اپنے ووٹ بینک ہے اورسوٹیبلٹی کے حساب سے اسٹیٹمنٹ دیتے ہیں۔

شیوانند تیواری کا ہندوسماج سے متعلق متنازعہ بیان

لالو پرساد یادو کے دوست شیوانند تیواری نے کہا کہ ہندو سماج کا مساوات پر یقین نہیں رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوؤں کو جمہوریت پر بھی بھروسہ نہیں رہا ہے۔ شیوانند تیواری یہیں نہیں رکے، انہوں نے بات چیت کے دوران کہا کہ ہندو سماج اونچ نیچ اور بھید بھاؤ کی بات کرتا ہے۔ ہم لوگ ہندو راشٹرکے پوری طرح خلاف ہیں۔ جبکہ بی جے پی ہندوراشٹر بنانا چاہتی ہے۔ وہیں آئین برابری کا اختیار دیتا ہے۔

اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی میٹنگ میں 17 جماعتوں کے لیڈران کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ میٹنگ سے پہلے بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ اس میٹنگ میں موضوع پر بات ہوگی۔ سبھی جماعتیں اپنی بات رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کوئی شخص خصوصی نہیں بلکہ موضوع اہم ہوگا۔ صحافیوں سے بات چیت میں تیجسوی یادو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کئی ایسے لیڈر ہیں، جو مودی سے زیادہ تجربہ کاراور محنتی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خوف سے اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ کس بات کا خوف؟ سانچ کو آنچ کیا؟ کیوں ڈریں گے؟ سبھی ایک نظریہ والی جماعتیں ہیں اور موضوع بھی ایک ہے تو پھر الگ الگ کیوں لڑکیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عوام کے موضوعات سے متعلق ایک اسٹیج پرآرہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago