بہارکی سیاست میں قیاس آرائیوں کا دورچل رہا ہے۔ دراصل، لالوپرساد یادوکی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ ابھے کشواہا نے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری سے ملاقات کی ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ ابھے کشواہا بہارکی اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روزوزیراعلیٰ سمراٹ چودھری سے ان کی رہائش گاہ پرجاکرملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کی تصویراورخبرسامنے آنے کے بعد بہارکے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا دورشروع ہوگیا ہے۔
کیوں ہوئی ملاقات؟
بہارکے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اوراورنگ آباد لوک سبھا سیٹ سے آرجے ڈی کے رکن پارلیمنٹ ابھے کشواہا کی ملاقات سے متعلق وزیراعلیٰ دفترکا بیان سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ دفتر نے اسے خیرسگالی ملاقات بتایا ہے۔ وہیں، اس ملاقت سے متعلق آرجے ڈی کے ترجمان مرتنجے تیواری نے کہا- ’’یہ محض ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔ اس کے سیاسی مطلب نہیں نکالے جانے چاہئے۔ رکن پارلیمنٹ ابھے کشواہا اپنے پارلیمانی حلقہ کی ترقی سے متعلق موضوعات سے متعلق وزیراعلیٰ سے ملنے گئے تھے۔‘‘
کئی پارٹیوں میں ہوئی ٹوٹ
دوسری طرف ماہرین وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اورآرجے ڈی رکن پارلیمنٹ ابھے کشواہا کی ملاقات کومحض خیرسگالی ملاقات نہیں بتا رہے ہیں۔ آپ کوبتا دیں کہ گزشتہ کچھ وقت میں کئی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ میں ٹوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ پہلے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے 20 اراکین پارلیمنٹ نے پارٹی سے بغاوت کردی تھی۔ وہیں، مہاراشٹرمیں بھی ادھوٹھاکرے کی پارٹی شیوسینا (یوبی ٹی) کے 6 اراکین پارلیمنٹ بھی پارٹی سے الگ ہوگئے اورایکناتھ شندے کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
سمراٹ چودھری اورابھے کشواہا کی ملاقات کے بعد بہارمیں مستقبل کے سیاسی حالات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ آپ کوبتا دیں کہ ابھے کشواہا آرجے ڈی سے پہلے این ڈی اے کی اتحادی پارٹی جے ڈی یوکے لیڈررہے چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ آرجے ڈی میں شامل ہوئے تھے۔ بہارمیں آرجے ڈی کے پاس کل 4 لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ ہیں۔ ان میں میسا بھارتی پاٹل پتر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ سدھاکرسنگھ بکسرلوک سبھا اورسریندرپرساد یادوجہان آباد لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ جبکہ ابھے کشواہا ارونگ لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…
سپریم کورٹ میں راہل گاندھی کی عرضی پر 21 ستمبر کو سماعت، عدالت نے پہلے…