قومی

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نے کئی پولنگ مراکز پر بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے اور الیکشن کمیشن سے کیا  کارروائی کا مطالبہ

راشٹریہ  جنتا دل (آر جے ڈی) نے بہار کی 121 اسمبلی نشستوں پر جاری ووٹنگ کے دوران ’سلو ووٹنگ‘ کرانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر ووٹنگ کی رفتار کم کی جا رہی ہے۔ پارٹی نے صاحب گنج اسمبلی حلقے میں ووٹنگ کے دوران بے ضابطگیوں کے بھی الزامات لگائے ہیں۔ آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران عظیم اتحاد کے مضبوط بوتھوں پر سست رفتار ووٹنگ کرانے کے مقصد سے وقفے وقفے سے بجلی کاٹی جا رہی ہے۔ جان بوجھ کر ووٹنگ سست کرائی جا رہی ہے۔‘‘ ایک اور پوسٹ میں آر جے ڈی نے الزام لگاتے ہوئے کہا، ’’محی الدین نگر اسمبلی حلقے کے بوتھ نمبر 106، 107 اور 108 پر پولیس اہلکار مختلف گھروں میں گھس کر بغیر کسی مناسب وجہ کے ووٹروں کو بے رحمی سے مار رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں۔‘‘ صاحب گنج اسمبلی حلقے کا ذکر کرتے ہوئے راجد نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’صاحب گنج-98 اسمبلی کے بوتھ نمبر 147 پر جب ووٹر پہنچ رہے ہیں تو ان سے کہا جا رہا ہے کہ تمہارا ووٹ پڑ چکا ہے۔‘‘ آر جے ڈی نے الیکشن کمیشن پر بھی سوال اٹھائے اور کہا، ’’آئین کا ایسا بھونڈا مذاق نہیں بنایا جانا چاہیے۔‘‘ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ان معاملات پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

نصیر گنج گھاٹ پر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ، راجد کی ترجمان پرینکا بھارتی نے دعویٰ کیا کہ داناپور میں نصیر گنج گھاٹ پر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’ووٹروں کا الزام ہے کہ پولیس کشتی کو بوتھ تک نہیں جانے دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کیا اس معاملے کا نوٹس لے کر اپنی غیر جانبداری دکھائے گا؟‘‘ تاہم، آر جے ڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے بھی جواب دیا۔ کمیشن نے ’سلو ووٹنگ‘ کے الزامات پر کہا، ’’یہ الزام بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔ بہار کے تمام پولنگ مراکز پر ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ بھارت الیکشن کمیشن ووٹنگ کے عمل کو منصفانہ، شفاف اور بلا رکاوٹ بنانے کے لیے تمام معیاری پروٹوکول پر عمل کر رہا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

4 hours ago