قومی

Rising Oil Prices to Impact IndiGo’s Profits: تیل کی بڑھتی قیمتیں IndiGo کے منافع  کو کررہی ہیں متاثر، مختصر بکنگ سائیکل سے اضافی لاگت مسافروں تک منتقل کرنا ممکن—رپورٹ

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھارت کی بڑی بجٹ ایئرلائن IndiGo کے منافع پر قلیل مدتی دباؤ پیدا کر دیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایندھن کی مہنگی قیمتیں کمپنی کے مارجن کو متاثر کریں گی،قابل ذکر بات یہ ہےکہ  مختصر ٹکٹ بکنگ سائیکل اس اثر کو جزوی طور پر کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔Moody’s Ratings کی رپورٹ کے مطابق، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں فوری طور پر ایئرلائن کے اخراجات میں اضافہ کرتی ہیں، لیکن چونکہ ٹکٹ بکنگ کا دورانیہ عموماً 30 سے 45 دن کا ہوتا ہے، اس لیے کمپنی وقت کے ساتھ اضافی لاگت مسافروں تک منتقل کر سکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ IndiGo ایندھن کی قیمتوں کو ہیج نہیں کرتی، جس کی وجہ سے وہ قیمتوں میں اچانک اضافے کے اثرات کے لیے زیادہ حساس ہو جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر کمپنی کے مالی نتائج پر پڑتا ہے۔

حالیہ کشیدگی 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد بڑھی، جس کے نتیجے میں مغربی ایشیا کے کئی حصوں میں فضائی سفر متاثر ہوا۔ اس صورتحال نے نہ صرف خام تیل بلکہ جیٹ فیول کی قیمتوں کو بھی اوپر دھکیل دیا، جب کہ کئی فضائی حدود بند ہونے کے باعث ایئرلائنز کو طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ایئرلائنز کی آمدنی پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ ایندھن، لیبر کے بعد ایئرلائنز کے اخراجات کا دوسرا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، اس لیے اس میں اضافہ براہ راست منافع کو متاثر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو 2025 کی اوسط قیمت کے مقابلے میں تقریباً 45 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح امریکی گلف کوسٹ خطے میں جیٹ فیول کی قیمت 3.50 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 65 فیصد زیادہ ہے۔اگرچہ IndiGo کی مغربی ایشیائی روٹس پر پروازیں اس کی کل آمدنی کا تقریباً 18 سے 20 فیصد حصہ بنتی ہیں، قابل ذکر بات  یہ ہے بھارت کے گھریلو مارکیٹ میں اس کی مضبوط پوزیشن اسے کچھ حد تک سہارا فراہم کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کا تقریباً 64 فیصد مارکیٹ شیئر ہے اور اس کی تین چوتھائی آمدنی گھریلو آپریشنز سے حاصل ہوتی ہے۔

Moody’s Ratings نے یہ بھی بتایا کہ ایئرلائن نے فضائی حدود کی پابندیوں کے باوجود متبادل راستوں کے ذریعے کچھ یورپی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم اس میں ابھی محدود کامیابی ملی ہے۔درمیانی مدت میں اگر موجودہ رکاوٹیں برقرار رہتی ہیں تو کمپنی کے پاس گھریلو روٹس پر طیاروں کی دوبارہ تعیناتی یا جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے مواقع موجود ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایئرلائن کو بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں، طویل پروازوں، اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیدا ہونے والی زرِ مبادلہ کی غیر یقینی صورتحال جیسے چیلنجز کا سامنا جاری رہے گا۔مزید برآں، رپورٹ کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں ہر 1 ڈالر کے اضافے سے IndiGo کے ماہانہ ایندھن کے اخراجات میں تقریباً 20 سے 25 کروڑ روپے تک اضافہ ہو جاتا ہے، جو اس کے مالی دباؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…

17 seconds ago

DUSU انتخابات: DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

38 minutes ago

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

3 hours ago