قومی

Municipal Corporation of Gurugram: گروگرام میونسپل کارپوریشن شہر کا کچرا پھینکنے کے لیے نئی جگہ بنانے میں مصروف ، مقامی لوگوں نے کیا  احتجاج

گروگرام کی میونسپل کارپوریشن  نےبندھواڑی لینڈ فل پر بوجھ کم کرنے کے لیے کچرے کو ٹھکانے لگانے کی جگہ کو دولت آباد منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بندھواڑی لینڈ فل فضلہ مواد کی بڑھتی ہوئی مقدار کی وجہ سے مقامی لوگوں کے لیے آلودگی اور صحت کے خدشات کا باعث بنی ہوئی ہے۔قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  مقامی باشندے میونسپل کارپوریشن کے کچرے کی جگہ کو تبدیل کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج  کر رہے ہیں۔

جمعرات کودوارکا ایکسپریس وے کے ساتھ واقع کم از کم 30 رہائشی سوسائٹیوں کے مکینوں نے صحت، آلودگی اور زیر زمین پانی کی آلودگی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے گروگرام کے میونسپل کارپوریشن کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ انڈیا بلزس سینٹرم پارک کے میجر جنرل گجیندر سنگھ نے کہا، “ڈمپنگ سائٹ کو تبدیل کرنے سے ہمارے علاقے میں آلودگی، بدبو اور دیگر ماحولیاتی خطرات بڑھیں گے، جو اس تیزی سے بڑھتے ہوئے رہائشی مرکز میں معیار زندگی کو متاثر کریں گے۔”

انہوں نے کہا- “ہم حیران ہیں کہ گروگرام میونسپل کارپوریشن نے سیکٹر 103 کے آبادی والے علاقے میں کچرا ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا ماحول اور لوگوں کی صحت پرخراب اثر پڑے گا۔ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس حکم کو واپس لیں۔

‘زیرو ڈسچارج کمیونٹی کا ہونا ضروری ہے’

اس دوران اے ٹی ایس ٹرائمف سیکٹر-104 کے رہائشی نودیپ سنگھ نے کہا کہ خفیہ طور پر آلودگی کا مرکز بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا، “دوارکا ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ تمام سوسائٹیوں کے لیے زیرو ڈسچارج کمیونٹیز ہونا لازمی ہے، جس کا مطلب ہے کہ دوسرے علاقوں سے آنے والا کچرا یہاں غیر ضروری طور پر پھینکا جائے گا۔”

‘نئی جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’

دولت آباد کے گاؤں والوں کے ایک گروپ نے کہا کہ وہ گروگرام کے میونسپل کارپوریشن کو کچرا پھینکنے کے لیے نئی جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ گاؤں کے ایک رہائشی سنی نے کہا، “ہم ایم سی جی کو یہاں کچرا پھینکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس فیصلے سے ماحولیاتی اور صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ہم اپنے گاؤں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایم سی جی کمشنر نرہری سنگھ بنگر نے کہا کہ کچرے کی پروسیسنگ کی سہولت کو حتمی شکل دینا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ کیونکہ جب بھی ہم کسی مجوزہ جگہ کا نام لیتے ہیں، قریبی رہائشی احتجاج شروع کر دیتے ہیں۔ بنگر نے کہا، “ہم اس جگہ کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ اس علاقے کی نشاندہی کریں ۔جہاں اسے منتقل کیا جا سکتا ہے اور ہمیں بتائیں۔ ہم اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

جلد ہی نئی سائٹ شروع کریں گے: جوائنٹ کمشنر

گروگرام کے میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر نریش کمار نے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ ستمبر تک سائٹ کو حتمی شکل دینے پر ہے، کیونکہ سائٹ کو این ٹی پی سی کے حوالے کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی جگہوں پر پروسیسنگ یونٹ لگانے کی کوشش کی لیکن ہر بار مقامی لوگوں کی مخالفت کی وجہ سے مزید تاخیر ہوتی رہی۔ فی الحال  ہم بھنڈواری لینڈ فل پر کچرا ڈال رہے ہیں، لیکن جلد ہی ایک نئی سائٹ شروع کریں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago