قومی

Republic Day Parade: یوم جمہوریہ پریڈ میں نظر آئی خواتین کی طاقت، لیفٹینٹ چیتنا شرما نے کی آکاش میزائل سسٹم کی قیادت

 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریڈ کے دوران ہندوستانی فوج کے فوجی جرات وبہادری سے لے کر ناری شکتی (خواتین کی طاقت) دیکھنے کو ملی۔ پریڈ میں ایک اہم توجہ کا مرکز ہندوستانی افواج کے ساتھ ماچرنگ اسکواڈ اور ان سے جڑے فوجی سازوسامان رہے۔ خاص بات یہ رہی کہ اس سال ہندوستانی بحریہ کے ماچرنگ دستوں کی قیادت خاتون افسران نے کی۔ ہندوستانی بحریہ کے دستے میں 61 کیولری کی وردی میں پہلے دستے کی قیادت کیپٹن رائے زادہ شوریہ بالی نے کی۔ 61 کیولری دنیا میں صرف واحد خدمت کرنے والی فعال ماؤنٹڈ کیولری ریجمنٹ ہے، جس میں تمام ‘اسٹیٹ ہارس یونٹس’ کا امتزاج ہے۔

ارجن ٹینک بھی پریڈ میں شامل

ہندوستانی فوج کی نمائندگی 61 کیولری کے ایک ماونٹیڈ کالم، نو میکینائزڈ کالم، چھ ماچرنگ دستے اورآرمی ایوی ایشن کاپرس کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ ایک فلائی پاسٹ کے ذریعہ کیا گیا۔ یوم جمہوریہ پریڈ میں شامل ہوئے مین بیٹل ٹینک ارجن، ناگ میزائل سسٹم، بی ایم پی-2 ایس اے آرٹی ایچ کا انفینٹری کامبیٹ وہیکل، کوئیک ری ایکشن فائٹنگ وہیکل، کے-9 وجرا ٹریکڈ سیلف پروپیلڈ ہووٹزرگن، برہموس میزائل، 10 میٹر شارٹ اسپین برج، موبائل مائیکرو ویو نوڈ اورمیکنائزڈ کالم میں موبائل نیٹ ورک سنٹراورآکاش اہم پرکشش مناظرتھے۔

میکینائزڈ انفینٹری ریجمنٹ، پنجاب ریجمنٹ، مراٹھا لائٹ انفینٹری ریجمنٹ، ڈوگرا ریجمنٹ، بہار ریجمنٹ اور گورکھا بریگیڈ سمیت فوج کی کل 6 ٹکڑیاں شاندار پریڈ کرتے ہوئے سلامی اسٹیج سے آگے بڑھیں۔ اس سال پریڈ کا ایک اورپُرکشش منظرسابق فوجیوں کی جھانکی رہی، جس کا عنوان تھا ‘سنکلپ کے ساتھ  بھارت کی امرت کال کی اور’-ایک تجربہ کارعزم’۔ تجربہ کار’کمٹمنٹ’ تھا۔ فوجیوں کی اس موجودگی نے گزشتہ 75 سالوں میں عظیم شخصیات کی قربانیوں اورامرت کال کے دوران ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں ان کی پہل کی ایک جھلک فراہم کی۔

ہندوستانی بحریہ دستے میں 144 نوجوان ملاح شامل 

 ہندوستانی بحریہ کے دستے میں 144 نوجوان ملاح شامل ہوئے۔ اس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر دشا امرت کنٹیجینٹ کمانڈر کر رہی تھیں۔ مارچ کرنے والے دستے میں پہلی بارتین خواتین اور چھ اگنی ویرشامل ہیں۔ اس کے بعد بحریہ کی جھانکی رہی، جسے’انڈین نیوی-جنگی تیار، کامبیٹ ریڈی، کریڈیبل، کوہوسیو اینڈ فیوچر پروف’ کے موضوع پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں ہندوستانی بحریہ کی کثیر جہتی صلاحیتوں، خواتین کی طاقت اور’آتم نربھربھارت’ مہم کے تحت مقامی طورپرڈیزائن اورتعمیر کردہ اثاثوں کی نمائش کی گئی۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

42 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago