قومی

Renowned Urdu Journalist Asad Raza Passes Away: معروف صحافی و سابق ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا اسد رضا کا انتقال، صحافی برادری اور ادبی شخصیات نے اردو صحافت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا

نئی دہلی: سینئر صحافی، قلمکار، شاعر اور روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سابق ایڈیٹر اور معروف کالم نگار اسدرضا دنیا سے رخصت ہوگئے. اطلاعات کے مطابق، دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ تدفین ان کے آبائی وطن بجنور میں ہوگی۔ ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی حلقوں میں گہرے رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔ اسد رضا طویل عرصے سے اردو صحافت سے وابستہ رہے اوراپنے مدلل، بے باک اورسنجیدہ کالموں کے ذریعے سماجی، سیاسی اور قومی مسائل پرمؤثر انداز میں آواز بلند کرتے رہے، انکی تحریریں سنجیدگی، حق گوئی اورصحافتی دیانت کی روشن مثال سمجھی جاتی تھیں۔

اردو صحافت، ادب اور شاعری کا ایک ناقابل تلافی نقصان

اسد رضا کے انتقال پرصحافی برادری، ادبی شخصیات اور سماجی حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے اردو صحافت کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان نے اسد رضا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج اردو صحافت، ادب اور شاعری کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ اس کی بھرپائی نہیں کی جاسکتی ہے۔ وہ بہت مخلص، ملنسار اور خوش مزاج انسان تھے۔ ان سے ہمارے ذاتی تعلقات بہت اچھے تھے۔ سہارا میڈیا میں ہم سب نے ایک ساتھ کافی لمبا وقت گزارا ہے، آج یقین نہیں ہو رہا ہے کہ وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔اللہ  سے دعا ہے کہ مرحوم کی  مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

36 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

3 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago