نئی دہلی: 22 ۔ریلائنس کنزیومر پراڈکٹس لمیٹڈ (آر سی پی ایل) نے آج اپنے میڈ ۔فار ۔انڈیاکنزیومر پیکجڈ گڈز برانڈ ’انڈیپنڈنس‘’کو شمالی ہند کے بازاروں میں اتارنے کا اعلان کیا۔آر سی پی ایل ،ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ(آر آر وی ایل) کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔
گجرات میں ابتدائی کامیابی کے بعد‘انڈیپنڈنس ‘مصنوعات اب پنجاب، ہریانہ، دہلی این سی آر، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور بہار کے بازاروں میں اتارا جائے گا۔ ‘انڈیپنڈنس‘ مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے جس میں خوردنی تیل، اناج، دالیں، پیکڈ فوڈز اور روزمرہ کی ضروریات کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان میں آٹا، خوردنی تیل، چاول، چینی، گلوکوز بسکٹ اور انرجی ٹافی جیسی مصنوعات شامل ہیں۔
ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس کا مقصد ہندوستانی صارفین کو سستی قیمتوں پر معیاری دیسی مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ
‘انڈیپنڈنس‘ کی مصنوعات کو مقامی صارفین کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زیادہ تر ہندوستانی ایک قابل اعتماد صارف برانڈ کی تلاش میں ہیں جو سستی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کر سکے۔ ہندوستانی منڈیوں میں اس فرق کو ختم کرنے کے لیے ‘انڈیپنڈنس‘ بنائی گیاہے۔ اس کے لیے ریلائنس مینوفیکچررز اور گروسری اسٹور مالکان کا نیٹ ورک بنا رہی ہے۔
کمپنی پورے ملک میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے آن لائن اور آف لائن چینلز پر اپنی موجودگی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے کمپنی کے ایف ایم سی جی پورٹ فولیو کو مزید تقویت ملے گی۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…