ہندوستان کے سب سے بڑے ریٹیلرریلائنس ریٹیل نے ممبئی کے ملاڈ واقع انفینٹی مال میں ملک میں پہلے فری اسٹینڈنگ گیپ اسٹور کی شروعات کی ہے۔ اس اسٹور کی شروعات ریلائنس ریٹیل لمیٹیڈ اورگیپ انک کے رمیان طویل مدتی شراکت داری میں ایک سنگ میل ہے، جس کے ذریعہ ریلائنس ریٹیل ہندوستان میں GAP کے لیے سرکاری خوردہ فروش ہے۔ باضابطہ ریٹیلرہے۔
گزشتہ سال سے ابھی تک 50 سے زیادہ گیپ شاپ-ان شاپ کھولنے کے بعد، ریلائنس ریٹیل نے انفینٹی مال میں نئے گیپ اسٹور کے ساتھ لانچ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کی ہے۔ گیپ کی توسیع کے ضمن میں آنے والے مہینوں میں پورے ملک میں کئی فری اسٹینڈنگ اسٹور کھولنے کا پلان بھی شامل ہے۔ انفینٹی مال میں خواتین، مردوں، بچوں کے لئے ڈینم، لوگو پروڈکٹ، خاکی اور دیگر برانڈ کے ماڈرن کلکشن دستیاب ہوں گے۔
ہندوستان میں گیپ کے پہلے اسٹور کے آغاز کے موقع پر ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ – فیشن اینڈ لائف اسٹائل کے صدر اور سی ای او اکھلیش پرساد نے کہا، “ہم گیپ کو ایک نئے اوتار میں ہندوستان میں واپس لانے پربہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے گیپ اسٹورز میں کسمٹرس (صارفین) مناسب قیمت کے ساتھ اسمارٹ ٹرائل روم، ایکسپریس چیک آؤٹ اور ایک بہترین تجربہ سمیت ایک ٹیک-انیبلڈ خریداری کا تجربہ بھی کرپائیں گے۔
گیپ انک کے انٹرنیشنل گلوبل لائسنسنگاور ہول سیل کے منیجنگ ڈائریکٹر ایڈرین گارلینڈ نے کہا کہ ہم اپنے پارٹنر- بیسڈ ماڈل کے ذریعہ ہندوستان میں اپنی موجودگی سے متعلق ریلائنس ریٹیل کے ساتھ شراکت کرنے کے لئے پُرجوش ہیں۔ گیپ، کئی لائف اسٹائل برانڈس کا ایک اسٹور ہے، جو مردودں، خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی مصنوعات جیسے لباس، لوازمات اور ذاتی نگہداشت کی خصوصی مصنوعات تیار کرتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کی ریلائنس ریٹیل لمیٹیڈ نے امریکہ کے بڑے فیشن برانڈ گیپ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…